جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیاگیا ہے، خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں گے
بانی نے چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کا کہا، پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خانم

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق علیمہ خانم نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کوپی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانیکا امکان ہے ۔اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی چھوڑ دوں گا۔ دوسری جانب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ، فی الحال اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔دریں اثناء علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خانم نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑ دیں اور خیبر پختونخوا سے تحریک پر پوری توجہ دیں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اْٹھانے کو کہا۔علیمہ خانم نے بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنی تمام تر توجہ تحریک اور احتجاج پر دینے کی ہدایت کی ہے ۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سلمان اکرم راجہ اور پارٹی قیادت کو پہنچا دیا ہے ۔علیمہ خانم نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عمران خان نے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان پی اے سی کی چیئرمین شپ کہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم نے کی ہدایت بتایا کہ تحریک کا

پڑھیں:

پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ 26-2025ء کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کو ووٹ دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی مالیالی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ووٹ کرنے جا رہے ہیں۔ پی پی راہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی مالیاتی بل 26-2025ء کے حق میں ووٹ دے گی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔

متعلقہ مضامین

  • الحمدللّٰہ دو تہائی!
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا  کا بحران شدید تر، صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی
  • جنید اکبر کی اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ
  • پیپلزپارٹی کا وفاقی بجٹ 26-2025ء کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں،شازیہ مری
  • صدر پی ٹی آئی پختونخوا نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا
  • بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں، اسد قیصر
  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا
  • صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے پارٹی کے فیصلوں سے خود کو الگ کر لیا
  • ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی تحریک مسترد، 128 ڈیموکریٹس ریپبلکنز کے ساتھ مل گئے