مودی انتقام کی آگ میں جل رہا ہوگا، آپ نے الرٹ رہنا ہے، عمران خان کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی اس وقت انتقام کی آگ میں جل رہا ہوگا، آپ نے الرٹ رہنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے، اور کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں
واضح رہے کہ آج عمران خان کی تینوں بہنوں نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
علیمہ خان نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بتایا کہ قوم کس قدر جذبے سے سرشار تھی اور کوئی خوف نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ میں فوری جواب دینا بہت اہم ہوتا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ ہم نے عمران خان کو بتایا کہ فوج کے ساتھ عوام نے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے، اور سوشل میڈیا وار میں بھی پاکستان نے فتح حاصل کی ہے، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اب بھارت پاکستان پر معاشی حملہ کر سکتا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران لوگوں کی سپورٹ بہت اہم ہوتی ہے، ہم نے لوگوں کو انصاف مہیا کرنا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ جب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو مودی کے سامنے کون بولے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ جنید اکبر کو ساری توجہ پارٹی کی تنظیم سازی پر دینی چاہیے، اگر وہ ساتھ میں پی اے سی کی چیئرمین شپ بھی چلا سکتے ہیں تو بے شک عہدہ اپنے پاس ہی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں ہمارے والد کو سزائے موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں، رہائی کیلئے ٹرمپ سے اپیل کریں گے، عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
علیمہ خان نے کہاکہ ہم نے جب کہاکہ اس وقت آپ کو جیل سے باہر ہونا چاہیے تھا، تاہم انہوں نے اس پر کوئی بات نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی پاک بھارت جنگ جیل سے پیغام علیمہ خان عمران خان مودی سرکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی پاک بھارت جنگ جیل سے پیغام علیمہ خان مودی سرکار وی نیوز علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کا کہنا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ایشیا کپ، بنگلہ دیشی شائقین بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے
بنگلہ دیشی شائقین ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی شائقین کرکٹ نے کہا کہ ہم ہار گئے لیکن ہمارا بھائی جیت گیا، انڈیا اور پاکستان میں اچھا میچ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، 28 ستمبر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ ہم جیتے یا ہاکستان، ایک ہی بات ہے، پاکستان بنگلہ دیش بھائی بھائی۔
ایک دوسرے مداح نے کہا کہ پاکستان جیت گیا کوئی بات نہیں، فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں پاکستان بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا تھا، اتوار کے روز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا۔
ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بناسکتی، پاکستان 11 رنز سے جیت گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ بنگلہ دیش بھارت پاکستان کرکٹ