پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے کرکٹرز کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

مائیک ہیسن نے ٹیم کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں یہ پیغام دیا کہ صرف کھیل پر توجہ دیں، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔

اُنہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر فائٹ کی۔

مائیک ہیسن نے جیت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے میچ میں بھارت کو کافی دیر تک دباؤ میں رکھا مگر میچ ختم کرنے کے لیے ہمیں یہ دباؤ زیادہ دیر تک برقرار رکھنا ہوگا اور یہی ہماری اصل آزمائش ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیم نے مسلسل کامیابیوں کے بعد اعتماد حاصل کیا ہے اور اب کھلاڑی اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اب تک 8 بار ایشیا کپ ٹرافی جیت چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار جیت سکا ہے، پاکستان آخری بار 2012ء میں چیمپئن بنا تھا۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل کھیلیں گے جو اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مائیک ہیسن نے

پڑھیں:

قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی

— فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 کے قوانین کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں، آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، احتجاج کے حق اور عوامی سہولت میں توازن کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کےپی کا کہنا ہے کہ وزیر قانون کی زیر نگرانی 4 رکنی کمیٹی مجوزہ قوانین میں اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ قوانین کا مقصد صرف عوامی مفاد اور فلاح ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے بھارت سے ہتھیاروں کا معاہدہ
  • مائیک ہیسن نے بابراعظم کو اعتماد کا ووٹ دے دیا
  • امید ہے بابر اعظم آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم
  • سری لنکا سے سیریز، حسن نواز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
  • صدر مملکت کا علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائشِ پر پیغام
  • ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اقبال کے پیغام کو اپنانا ہے، محسن نقوی
  • رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
  • قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر