پنجاب میں حالیہ سیلاب نے متعدد اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے، جہاں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ اس تباہی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے کئی دورے کیے۔

میں اس وقت اپنی خوشی کا اظہار ہی نہیں کرپارہی اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرے سامنے مریم نواز صاحبہ موجود ہونگی۔#ElectroBusInDGKhan pic.

twitter.com/oJ0QCpvkLg

— PMLN (@pmln_org) September 25, 2025

وہ نہ صرف ریلیف کیمپوں کا جائزہ لے رہی ہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ براہِ راست بیٹھ کر ان کے دکھ درد میں شریک بھی ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی طرزِ زندگی، لباس، جیولری، ہیڈ بیگ اور جوتوں پر تنقید کے باوجود مریم نواز نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور سیلاب متاثرین کو یہ احساس دلایا کہ وہ ان میں سے ایک ہیں۔

متاثرین کے درمیان گھل مل جانا

مریم نواز نے سیلاب زدہ اضلاع میں بار بار دورے کیے اور ریلیف آپریشنز کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ ان دوروں میں وہ سادہ لباس، سر پر دوپٹہ اوڑھے اور عام جوتوں میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا مریم نواز کا بیگ پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، کھانا بانٹا، بہاولنگر میں دیہی خواتین کے ساتھ کپڑے سیے اور کشیدہ کاری کی مہارت دکھائی۔

انہوں نے بچوں کو گود میں اٹھا کر ماں جیسا پیار دیا، فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور عارضی کلاس رومز میں بچوں سے ملی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مجھے خوشی ہوتی ہے اپنی عوام کی خدمت کر کے، میں تو آئی ہی عوام کی خدمت کرنے ہوں‘۔

یہ چادر مجھے ڈیرہ غازی خان کے ایک گاؤں سے ایک بزرگ ماں نے اپنے ہاتھوں سے بنا کر بھیجی اور کہا کہ مریم کو دے دینا اور کہنا میں نے بہت پیار سے اس پر کڑھائی کی ہے۔ یہی محبتیں مجھ پر قرض ہیں۔ pic.twitter.com/D2toUK0gnf

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 25, 2025

سیلاب متاثرین اس بات پر خوش ہوئے کہ نواز شریف کی بیٹی بھی عام خواتین کی طرح سلائی کڑھائی جانتی ہیں۔

 ریلیف کیمپوں میں موجود لوگوں نے یہ دیکھ کر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ مریم نواز وہی کھانا کھا رہی ہیں جو عوام میں تقسیم ہو رہا تھا۔ ان کا یہ طرزِ عمل متاثرین کے دلوں کو چھو گیا۔

سادہ زندگی پر اصرار

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ مریم نواز لان کا 7 سے 8 سو روپے والا سوٹ پہنتی ہیں اور جوتے بھی عام لوکل مارکیٹ سے خریدتی ہیں۔ ان کے مطابق مریم نواز کو سادہ کپڑے پسند ہیں اور وہ زیادہ تر سادہ لباس ہی پہنتی ہیں۔

اگرچہ وہ برانڈڈ کپڑے بھی استعمال کرتی ہیں، مگر اب زیادہ تر سادہ کپڑوں کو ترجیح دیتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق، مریم نواز کیا پہن رہی ہیں اس کے لیے انہیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ ان پر مہنگے کپڑوں اور جوتوں کی تنقید بالکل غلط ہے کیونکہ وہ ہمیشہ سادہ لباس میں عوام کے درمیان نظر آتی ہیں۔

خدمت، فیشن سے بڑھ کر

مریم نواز کی توجہ عوام کی خدمت پر ہے، نہ کہ فیشن پر۔ یہی سادگی اور عوام کے ساتھ قربت ان کی شخصیت کو سیلاب متاثرین کے دلوں میں جگہ دلا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برانڈ پنجاب خدمت سیلاب سیلاز زدگان عظمیٰ بخاری فیش مریم سادگی مرین نواز وزیر اعلیٰ پنجاب

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیلاب سیلاز زدگان فیش مریم سادگی مرین نواز وزیر اعلی پنجاب سیلاب متاثرین عوام کی خدمت متاثرین کے مریم نواز رہی ہیں کے ساتھ

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار