جانے سے پہلے کا آخری بوسہ، بیٹے نے سلطان راہی سے آخری ملاقات کی تفصیل بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار حیدر سلطان نے والد سلطان راہی سے آخری ملاقات کے یادگار لمحات کا احوال بتا دیا۔
حیدر سلطان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے والد، لیجنڈری فلم اسٹار سلطان راہی کے ساتھ آخری ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ حیدر سلطان بتایا کہ اُن کے والد اسلام آباد ویزہ کے معاملات کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔
حیدر کے مطابق جب والد کی گاڑی نکل رہی تھی تو انہوں نے والد کو الوداع کہا، لیکن کچھ بے چینی محسوس کرتے ہوئے گاڑی کی طرف دوبارہ بڑھے اور والد کو گال پر بوسہ دیا اور پوچھا کہ وہ ساتھ چلیں؟ جس پر سلطان راہی نے انکار کیا اور اکیلے روانہ ہو گئے۔
اداکار نے بتایا کہ اُسی دن ان کے والد کو گولی مار دی گئی۔ اُس وقت حیدر صرف 18 برس کے تھے۔
حیدر نے اپنے والد کی عاجزی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ سلطان راہی ہر کسی کو پہلے سلام کرتے تھے۔ ایک موقع پر ایک صفائی کرنے والے نے اُن سے سلام نہ کرنے کا شکوہ کیا، جس پر سلطان راہی گاڑی سے اترے، اُس شخص کو گلے لگایا اور سلام کیا۔
یاد رہے کہ سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا وہ 1996 میں ایک افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سلطان راہی
پڑھیں:
افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔