لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔
حکام کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کی بچی کا تعلق یو سی بخمل احمد زئی سے ہے، بنوں کے متاثرہ بچے کا تعلق یو سی سین ٹنگہ، تحصیل وزیر سے ہے۔
حکام کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4، پنجاب سے 1 پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیو کی
پڑھیں:
کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی بے ضابطگی
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکی مرمت میں 37کروڑ کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔
آڈٹ حکام نے اس معاملے پر 2 مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیےتاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں محکمے کی خاموشی اور غیر شفاف عمل کو سنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ نیب یا دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
آڈٹ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔
Ansa Awais Content Writer