مسافر ٹرین پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
( ویب ڈیسک )فیصل آباد میں شالیمار ایکسپریس پھاٹک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹراگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں انجن سمیت 12 سے زائد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے لاہور آرہی تھی۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ مسافروں کو امدادی ٹرین میں روانہ کررہے ہیں۔
ٹریکٹرٹرالی آئل ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہوگیا، حکام کے مطابق ٹریک کلیئر کرنے میں تقریباً 6 گھنٹے لگیں گے۔
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔