نیب نے بیڑا غرق کردیا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ کوئی جج ہو، پولیس افسر ہو یا سی ڈی اے ملازم ہو جس کو ڈر لگے وہ اپنا تبادلہ کرالے، فائدہ لیتے ہوئے آپ کو ڈر نہیں لگتا لیکن اپنا کام کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران نیب، سی ڈی اے، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس سامنے آئے، ان کا کہنا ہے کہ نیب نے پہلے ہی بیڑا غرق کردیا ہے، سیاسی انتقام کو چھوڑ کر بھی نیب کا کوئی پرسان حال نہیں، نیب کی دوسری ترامیم کے بعد سارے کیسز واپس ہوئے۔
اسلام آباد میں 106 کیس تھے اب تین چار ہی رہ گئے ہیں، پرانے کیس تو ختم ہوگئے۔سی ڈی اے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ سول رائٹ اور دائرہ اختیار دیکھنا ہوگا، نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بھی دیکھنا ہوگا، وہ اپنا کام کر رہے ہیں آپ اپنا کام کریں، ایک غلطی ہوتی ہے ایک بدنیتی پر مبنی کام ہوتا ہے، غلطیوں کی سزا نہیں ہوتی ایمانی کی سزا ہوتی ہے، ڈرنا چھوڑ دیں لوگوں کے کام کریں لوگوں کے مسئلے حل کریں ،کسی کو نیب نہیں اٹھائے گا سارے اپنا کام کریں، نیب کے کہنے پر مت چلیں، کسی سے مت ڈریں لوگوں کو مدد کریں، یہ اکیلے آدمی کے بس کی بات نہیں، آپ اگر اپنا صحیح طرح کام شروع کریں تو سی ڈے اے کی ضرورت ہی نہیں بچے گی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کہتے ہیں کہ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر ایک ہی شخص کو لگائے رکھا یے، ہونا تو یہ چاہیئے کہ کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہر سیکٹر میں ڈی سی ہونا چاہیئے لیکن جو عدالتی حکم نہیں مانتا کیا وہ شخص ایک ڈی سی کو ہٹاکر پانچ ڈی سی رکھے گا؟ اسی لیے جب عدالت نے ڈی سی ہٹانے کا حکم دیا تو سارے اس کے پیچھے کھڑے ہو گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد اپنا کام سی ڈی اے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔