Jasarat News:
2025-11-03@00:27:16 GMT

پاکستان اسٹاک یکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کو بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1لاکھ58کی سطح پر ٹریڈ ہوا جبکہ 1700سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 1لاکھ57ہزار900کی بلند سطح پر بندہونے کا ریکارڈ بھی بنادیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 183ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ 68.

45 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ پرسرمایہ کاروں نے مثبت ردعمل اظہار کیا جبکہ میکرو اکنامک استحکام،سرکاری مالیاتی اقدامات اور اصلاحات نے انویسٹر کا اعتماد بحال کیا جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1775پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 157,953پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 1905پوائنٹس کے اضافے سے 158,082پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بھی ٹریڈ ہوا تھا۔اسی طرح 520پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 48 ہزار 198پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 95ہزار630پوائنٹس سے بڑھ کر 96 ہزار 741 پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 183ارب 59 کروڑ 99 لاکھ 94 ہزار471روپے کا اضافہ ہوا اور سرمائے کا مجموعی حجم 18541ارب17 کروڑ27 لاکھ 1ہزار562روپے پر جا پہنچا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 56ارب روپے مالیت کے 1ارب95کروڑ حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 48ارب روپے مالیت کے 1ارب49کروڑ حصص کے سودے ہوئے تھے ،گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 485کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 332کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،124میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،کوہ نور اسپننگ اور بینک مکرمہ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کا بھاو 89.54روپے بڑھ کر 984.93روپے ہو گیا اسی طرح 75.78روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 8425.78روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 160.72روپے گھٹ کر 32439.26روپے ہو گیا اسی طرح 115.57روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 9583.98روپے پرآگئی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ کے اضافے سے کے حصص کی

پڑھیں:

پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم

 پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔ کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • اسٹاک مارکیٹ ہفتہ بھار دباؤ میں رہی، سرمایہ کاروں پر خدشات کے سائے گہرے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • بابراعظم ٹی 20 کے بادشاہ بن گئے، روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
  • بٹ کوائن کی گراوٹ نے 7 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سرمایہ کار خوفزدہ
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 3757 پوائنٹس کا اضافہ