روس آئندہ برس بین الاقوامی سیکورٹی فورم کی میزبانی کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا ہے کہ روس آئندہ سال بین الاقوامی سیکورٹی فورم کی میزبانی کرے گا۔ سرگئی شوئیگو نے کہا کہ روس آئندہ سال 26 تا 29 مئی 2026 ء کے درمیان بڑے پیمانے پر بین الاقوامی سیکورٹی فورم منعقد کرے گا۔ یہ اعلان انہوں نے عراقی صدر عبداللطیف راشد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ روسی فیڈریشن کے صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ روس میں اگلے سال سب سے بڑے اور اہم سیکیورٹی فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جو عالمی سطح پر سیکورٹی تعاون میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 15 اکتوبر 2025 ء کو ماسکو میں پہلا روس عرب سربراہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جو روس اور عرب دنیا کے درمیان تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی اجلاس عالمی سیاست میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا اور روس عرب تعاون کو نئی جہت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی اعادہ کیا کہ روس عراق سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہ روس کرے گا
پڑھیں:
سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کاروائیاں : بھارتی اسپانسرڈ3 خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا گروپ ایشام سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا پتہ لگا کر بروقت ایکشن لیا ، ہلاک ہونے والے دو خوارج میں سے ایک کی افغان شہری قاسم کے نام سے شناخت ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں ملازم بھی تھا ۔ دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں اکرام الدین عرف ابو دجانہ نامی ایک افغان خارجی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعات پاکستان میں افغان شہریوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سےمؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانےکا کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، امید ہےافغانستان خوارج کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنےدے گا۔