راولپنڈی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر تھانہ نیو ٹاؤن کا ایس ایچ او معطل، محرر چارج شیٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔
یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔
اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر عثمان خان، جنرل سیکریٹری نوید اکبر سمیت صحافتی قیادت بھی موجود تھی۔
آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ ہم اس معاملے کو فوری حل کرنا چاہتے تھے مگر تاخیر ہوئی، تاہم اب اس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس افسران اور صحافیوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے طارق ورک سے بغل گیر ہو کر معذرت بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ طارق ورک ایک باوقار صحافی ہیں اور ان سمیت پوری صحافتی برادری کی عزت و احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور آر پی او طارق ورک سے ذاتی طور پر معذرت کے لیے ان کے گھر جانے کو بھی تیار تھے لیکن طارق ورک کی تجویز پر پریس کلب کا رخ کیا۔
صدر آر آئی یو جے طارق ورک نے کہا کہ ہم گاؤں کے لوگ ہیں، ہماری روایات میں آنے والے مہمان کا احترام لازم ہے، قاتل بھی گھر آجائے تو معاف کر دیا جاتا ہے، لہٰذا میں بھی آپ سب حضرات کی آمد پر دل سے درگزر کرتا ہوں۔
پی آئی او مبشر حسن نے کہا کہ طارق ورک نے جس بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ تقریب کے اختتام پر صحافتی قیادت نے واقعے کے حل کے لیے آر پی او بابر سرفراز الپا کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے آر پی او کے لیے
پڑھیں:
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔(جاری ہے)
ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان نے اپنے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔