اماراتی پولیس کا جعل سازوں سے محتاط رہنے کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی پولیس نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکے بازوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے ہشیار رہیں جن میں شپمنٹ کی وصولی کا کہا جاتا ہے ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ای میلز لوگوں کو موصول ہورہی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کا پارسل آیا ہے جسے وصول کرنے کے لیے 3درہم کی فیس ادا کریں۔ جعل سازوں کی جانب سے فیس کی ادائیگی کے لیے جعلی لنک بھیجا جاتا ہے جس پر کلک کرنے سے تمام معلومات ان تک منتقل ہوجاتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سائبرکرائم ایجنسیوں نے عوام کو خبردار کیا کہ کسی بھی ایسی ای میل پر دیے گئے لنک کو ہرگز کلک نہ کریں تاکہ آپ کی معلومات محفوض رہیں۔ اس ضمن میں امارات الیوم اخبار نے بتایا کہ انہیں یومیہ متعدد کالز کے ذریعے یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ای میل اورسوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ایسے پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں مطالبہ کیا جاتا ہے کہ معمولی سی فیس ادا کرکے اپنی شپمنٹ کلئیرکرائیں۔ ابوظبی پولیس نے بھی جعل سازوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے پیغامات پرتوجہ نہ دیں جن میں پارسل کی وصولی کے لیے کہا گیا ہو۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاتا ہے
پڑھیں:
راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی:تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہفتے قبل اسکول وین ڈرائیور کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولییس کے مطابق زیرِ حراست ملزم وین میں سفر کرنے والی طالبات کو ہراساں کرتا تھا، وین ڈرائیور کے روکنے پر اس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا تاہم پولیس نے جدید طریقہ تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر اسے گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔