اسٹیٹ بینک ویمن انٹریپرینورشپ ڈے آج منائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان آج بروز جمعہ کو ویمن انٹریپرینورشپ ڈے منائے گا اور اپنے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے ملک بھر میں سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔ مرکزی تقریب اسٹیٹ بینک، کراچی میں منعقد کی جائے گی۔گذشتہ سال، ویمن انٹرپرینورشپ ڈے نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کیا، جن میں بین الاقوامی اور مقامی شراکت دار ادارے، بینک، سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور کامیاب خاتون آجرین شامل تھیں، جہاں سب نے پاکستان کی معیشت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے اسٹیٹ بینک کے عزم کی توثیق کی۔ ملک گیر رسائی کے حصے کے طور پر، اسٹیٹ بینک نے 50 سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا جن میں 1500 سے زائد خاتون آجرین شریک ہوئیں۔ بینکوں نے خواتین کی قیادت میں چلنے والے 20 ہزارسے زائد کاروباری اداروں کو مجموعی طور پر تقریباً 24 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے۔ یہ تقریب اْن نمایاں خاتون آجرین (انٹرپرینورز) اور بینکوں کو ایوارڈز اور اعزازات دینے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جنہوں نے خواتین کی معاشی شمولیت کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا۔اسی تسلسل میں، ویمن انٹرپرینورشپ ڈے2025ء ایک بار پھر مالی اداروں کے سینئر عہدیداران، خواتین چیمبرز اور انٹرپرینورشپ نیٹ ورکس کو یکجا کرے گا تاکہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس سال کے پروگرام میں ملک گیر ورکشاپس، فنانسنگ اسکیموں سے متعلق آگاہی مہمات اور مینٹورشپ پروگرام شامل ہیں، جن کا مقصد خواتین کی مالی شمولیت اور انٹرپرینورشپ کی صلاحیتوں کو مستحکم بنانا ہے۔مرکزی تقریب میں اْن بینکوں اور خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباری اداروں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا جو جدت پسند رہنما، سماجی اثرات، پائیداری چیمپئن، اور استحکام سمیت مختلف زمروں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، بزنس آئیڈیا مقابلہ 2025ء کے فاتحین کا اعلان بھی کیا جائے گا، جس میں باصلاحیت خاتون آجرین کی جانب سے پیش کیے گئے جدید سولیوشنز کو اجاگر کیا جائے گا۔ویمن انٹریپرینورشپ ڈے ایک عالمی اقدام ہے جس کا مقصد ایسی خواتین کو سراہنا ہے جو جدت پسند ہیں، روزگار کے مواقع پیدا کر رہی ہیں اور معاشی نمو میں خاصا اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ویمن انٹریپرینورشپ ڈے 2025ء کے ذریعے اسٹیٹ بینک اور اس کے شراکت دار ایک زیادہ جامع مالی ایکوسسٹم کی تشکیل اور پاکستان بھر میں مزید خواتین کو انٹرپرینورشپ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک خواتین کی
پڑھیں:
اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور محصولات میں اضافے کیلئے نئے اقدامات تجویز کیے ہیں جو جلد نافذالعمل ہوسکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نان فائلرز سے بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد سے بڑھا کر 1.5 فیصد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس مجوزہ اقدام سے حکومت کو سالانہ تقریباً 30 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے، تاہم اس سے لاکھوں نان فائلرز کو ہر اے ٹی ایم یا بینک ٹرانزیکشن پر دوگنا ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جس سے عام شہریوں کی جیب پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجاویز حکومت کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے پیش کی گئی ہیں، کیونکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر اپنے محصولات کے ہدف سے پیچھے رہا۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہدف 3083 ارب روپے تھا، تاہم ایف بی آر صرف 2885 ارب روپے جمع کر سکا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نان فائلرز کے بینک سے رقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کیا گیا، یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پرٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کیا گیا، اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سےزائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔