چیئرمین سینیٹ کی عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی مذمت، صاحبزادے کی وفات پر میر نصیر مینگل سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں واقعے کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے پر دکھ وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہلِخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں میر نصیر مینگل اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل کے زخمی ہونے والے پوتے کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیئرمین سینیٹ نصیر مینگل
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم کی مبارک باد
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو وفاقی کابینہ کی منظوری سے چیئرمین واپڈا تعیناتی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید بطور چیئرمین واپڈا اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔