خضدار: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا صاحبزادہ قتل ، فائرنگ سے پوتا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خضدار( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نصیرمینگل کے صاحبزادے جاں بحق جب کہ پوتا زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان پولیس نے بتایا کہ خضدار کے پہاڑی علاقے اڑینجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سابق وزیراعلیٰ نصیرمینگل کے بیٹے عطاء الرحمن مینگل کو قتل جبکہ پوتے کو زخمی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی سی خضدار کے مطابق مقتول قبائلی رہنماء عطاء الرحمن مینگل بیٹے مطیع الرحمان کے ہمراہ شکار پر گئے تھے، جہاں 30 سے زائد مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ مقتول عطاالرحمان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے بیٹے اور جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میرعطاء الرحمن مینگل پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت ہے، حکومت بلوچستان واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی، بلوچستان کے عوام اور حکومت دہشت گردی کیخلاف یکجہتی سے کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الرحمن مینگل مینگل کے
پڑھیں:
کراچی: پہلوان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
فوٹو: اسکرین گریبکراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے اطراف کی دکانوں کو بھی بند کروا دیا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔