ٹرمپ کا دعوی امن جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ٹرمپ کا دعوی امن جھوٹا ثابت ہوا، نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے، مولانا فضل الرحمن کا حکومت سے مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
مری (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن سے متعلق دعوی جھوٹا ثابت ہوگیا اس لیے ان کے لیے نوبل انعام کی تجویز واپس لی جائے۔
اتوار کو مری میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ امریکا کے ہاتھوں پر افغانستان اور فلسطینیوں کا خون بہہ رہا ہے ، وہ کیسے امن کا داعی بن سکتا ہے ؟۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کی صورتحال باعث تشویش ہے ، دنیا میں اس وقت معیشت کی جنگ چل رہی ہے اور مشرق وسطی میں چینی اقتصادیات کو فروغ مل رہا ہے، ایسے وقت میں امریکا طاقت کا مظاہرہ کر کے اس کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امن کے نعرہ کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتا لیکن اپنے دعوی میں جھوٹا ثابت ہوا، فلسطین اور لبنان پر اور شام پر اسرائیلی حمایت کرنا کون سا امن ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی دفاعی قوت کو تباہ کردیا تو امریکی بیچ میں آگئے اور کہا جنگ بندی کرائی۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ہمارے آرمی چیف کو کھانے پر بلایا جس کے بعد حکمران خوش ہوئے کہ صدر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی سفارش کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہماری جنگ ایران سے نہیں، اسکے جوہری پروگرام سے ہے، نائب امریکی صدر ہماری جنگ ایران سے نہیں، اسکے جوہری پروگرام سے ہے، نائب امریکی صدر جنگ کے ذریعے امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں،ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، سی پیک میں شمولیت کا خیر مقدم امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی آبنائے ہرمز بند کرنا ایران کی ایک اور بھیانک غلطی ہوگی، مارکو روبیوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمن جھوٹا ثابت
پڑھیں:
امریکی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر افغانستان کو دھمکی قابل مذمت ہے، اسداللہ بھٹو
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا طالبان سے بگرام ایئر بیس امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ اور ایسا نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت اور کسی بھی ملکی آزاد و خودمختاری پر حملہ کے مترادف ہے، ٹرمپ کی سرپرستی میں غزہ میں انسایت کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، سامراجی قوتوں کا گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھگر ضلع میر کے تحت منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ناظم علاقہ جاوید اقبال، ناظم حلقہ اعجاز کادھڑو، حافظ محمد پناہ کھوسہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسداللہ بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں کی غفلت اور سستی کی وجہ سے حالیہ سیلابی صورتحال سے پاکستان کی معیشت و زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شہر بارش کے پانی سے ڈوب گیا، سڑکیں و راستے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور تاحال پانی نکاس نہیں ہو سکا، جس کی وجہ ٹریفک جام اور شہری اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی اور سڑکوں راستوں کی تعمیر و نکاسی آب کا بدوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جس پر عمل کرکے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، آپﷺ نے ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ کرکے معاشرہ کو امن و انصاف کا گہوارہ اور مثالی ریاست مدینہ قائم قائم کی۔