data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک: امریکی کانگریس کی رکن نے ایران پر حملے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی ایک واضح بنیاد قرار دیا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر بمباری کا فیصلہ کیا، جو امریکی آئین اور کانگریس کے جنگی اختیارات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے جذبات میں آکر ایک ایسی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جو کئی نسلوں تک امریکا کو متاثر کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مکمل طور پر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لیے ایک ٹھوس اور واضح جواز فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کی تین نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملے کیے گئے، جن میں فردو ایٹمی تنصیب کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں واشنگٹن میں خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ حملوں میں ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اور امریکا کا مقصد ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کی

پڑھیں:

ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی

رہنما شیعہ علماءکونسل پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران اسلامی دنیا کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، فلسطین کیساتھ کھڑا ہے، ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے فوکل پرسن قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ ایران ملت اسلامیہ کے سر کا تاج اور غیرت مند ملک ہے، جس نے امریکہ اور یورپی ممالک کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، امریکی دھمکیاں اور حملے ایرانی قیادت کو مرعوب نہیں کر سکے اور نہ ہی آئندہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پوزیشکیان کا حالیہ بیان قابل تحسین ہے، جس میں انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور سول مقاصد کیلئے نیوکلیئر پروگرام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، بلکہ امریکی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کا ازالہ اور تعمیرنوء کے کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بہادر قوم، فوج اور پاستداران انقلاب نے ثابت کیا ہے کہ وہ اسلامی دنیا کے قیادت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایران نے ہمیشہ اپنی پالیسی سے امت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا: تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن، ڈیموکریٹس کے مطالبات اور ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار
  • اختیار ولی کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں: مینا خان
  • ممدانی کا ٹرمپ انتظامیہ پر ووٹرز کو ڈرانے کا الزام بے بنیاد ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس
  • امریکی ہائر ایکٹ بھارتی معیشت کو تباہ کردے گا،کانگریس
  • اگر امریکہ میں ہائر ایکٹ حقیقت بن گیا تو یہ ہندوستانی معیشت کو آگ لگا دیگا، کانگریس
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • چین نے امریکی صدر کے ایٹمی تجربات کے دعوے کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا
  • امریکا ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرتا تب تک مذاکرات نہیں کریں گے: ایران
  • امریکا جب تک ملعون اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے؛ ایران