اپنے ویڈیو پیغام میں وہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہتی ہیں کہ میڈیا کو تو مودی کا نام سن کر سانپ سونگھ جائیگا، لیکن غیر جانبدارانہ انتخاب اور آپکے ووٹ کیساتھ کھلواڑ ہورہا ہے، خاموش تماشائی مت بنیے، اسکی مخالفت کیجیے۔ اسلام ٹائمز۔ نریندر مودی تو جمہوریت کا جنازہ نکال ہی رہے ہیں، لیکن اگر کوئی ان کے اس گناہ میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے، تو وہ الیکشن کمیشن ہے۔ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج اس خبر کے منظرعام پر آنے کے بعد کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران کو انتخابی عمل مکمل ہونے کے 45 دنوں بعد اس سے جڑی تصویریں اور ویڈیوز ضائع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کانگریس نے اس تعلق سے ایک ویڈیو اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر پوسٹ کی ہے، جس میں پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ سپریا کہتی ہیں کہ نریندر مودی نے اس ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے میں اور لوگوں کی طاقت چھیننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور ان کا یہ کام سب سے مضبوطی کے ساتھ الیکشن کمیشن کر رہا ہے۔

سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ اب الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمیشن افسران کو لکھ کر ہدایت دی ہے کہ انتخابات سے منسلک ویڈیوز اور تصویریں صرف 45 دنوں تک ہی رکھی جائیں گے۔ اس درمیان اگر کوئی عرضی داخل نہ ہوئی تو ویڈیوز اور تصویروں کو 45 دن بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز اور تصویریں ایک سال تک رکھی جاتی تھیں تاکہ جمہوری نظام میں کبھی بھی جانچ ہو سکے۔ سپریا کہتی ہیں کہ آپ کو یاد ہی ہوگا کس طرح گزشتہ سال دسمبر میں محض 24 گھنٹے میں آناً فاناً نئے اصول بنا کر انتخابی دستاویز اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی عوام کی رسائی سے باہر کی گئی تھی، اب نئے اصول کے تحت تو انھیں ریکارڈ سے ہی مٹا دیا جائے گا۔‘‘

الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے سپریا شرینیت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف غیر جانبدارانہ انتخاب کرانا ہی نہیں ہے، بلکہ لوگوں کا الیکشن سسٹم میں بھروسہ بنائے رکھنا بھی ہے۔ ان دونوں کاموں کو الیکشن کمیشن فراموش کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے کو پوری طرح سے غلط ٹھہراتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ یہ بالکل غیر جمہوری قدم ہے، اسے ہر حال میں واپس لینا چاہیئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وہ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہتی ہیں کہ میڈیا کو تو مودی کا نام سن کر سانپ سونگھ جائے گا، لیکن غیر جانبدارانہ انتخاب اور آپ کے ووٹ کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، خاموش تماشائی مت بنیے، اس کی مخالفت کیجیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن