data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الریاض مجلس پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک پروقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف تھے، جبکہ مجلس پاکستان یوتھ فورم کے سرپرست سید ثاقب زبیر ، صدر رانا عبدالروف، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق ،سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نجم ثاقب ، صدر یوتھ فورم محمد ابراہیم جٹ ، جنرل سیکرٹری توصیف احمد اور نائب صدر محمد ریاض شاکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالرؤف نے بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، اور قومی تشخص کے فروغ پر زور دیا۔ رانا عبدالرؤف نے حج 2025 کی کامیابی اور بہترین مثالی خدمات پر سردار محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج 2025 ماضی کے کسی بھی حج کے مقابلے میں ایک تاریخی اور بہترین حج ثابت ہوا ہے بہترین حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایکسی لینسی ایوارڈ پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے سردار محمد یوسف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی مہمان خصوصی نے پاکستان حج رضاکار گروپ کی نمایاں کاوشوں اور جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے ان کے کام کو پاکستان اور اسلام کا روشن چہرے کے طور پر پیش کیا سردار محمد یوسف نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور مثالی انتظامات پر خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا مقررین نے مجلس پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف خوشیوں کو بانٹنے کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ کمیونٹی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے آپس میں روابط مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ تقریب کے آخر میں اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا حاضرین نے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مجلس پاکستان کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سردار محمد یوسف مجلس پاکستان کے کرتے ہوئے ہوئے ان

پڑھیں:

دینی اجتماعات میں شرکت سے قلب کا سکون حاصل ہوتا ہے، عرفات عطاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی سندھ کے معاون نگراں محمد عرفات عطاری نے کہا ہے کہ دینی اجتماعات میں شرکت کرنے سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے اور عمل کا جذبہ بڑھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف آبادنمبر8 کے باغ مصطفی گرائونڈ میں سات نومبر2025ء کو ہونے والے قافلہ اجتماع کے سلسلے میں ذمہ داران سے مشورہ کرتے ہوئے کیا۔ محمد عرفات عطاری نے عظیم الشان اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے بتا یا کہ اس قافلہ اجتماع سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری بیان کریں گے ۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس اختتام پزیر، 76 ارب روپے کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
  • شمالی وزیرستان: شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جانے والی گاڑی کو حادثہ، 14 افراد زخمی
  • انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی اختتامی تقریب، 76 ارب روپے مالیت کے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے پر زور
  • باقر قالیباف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات
  • باقر قالیباف کی پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات
  • دینی اجتماعات میں شرکت سے قلب کا سکون حاصل ہوتا ہے، عرفات عطاری
  • پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان امور کمیٹی کا اجلاس، انتخابی تیاریوں پر غور
  • مختلف سیاسی جماعت کے لوگ فنکشنل لیگ میںشامل
  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت