ملت جعفریہ کی کراچی میں عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی، شیعہ سنی علماء و رہنماؤں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے ہاتھوں ناکام ہونے والی اسرائیلی ریاست اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ایران کو نشانہ بنا رہی ہے، لہٰذا ہم کسی صورت بھی ایران پر ہونے والی جارحیت کو قبول نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی دہشتگرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی، ریلی میں اہلیان کراچی نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایران نے جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو عملی جامہ پہنایا، دشمن آسمان سے بات کر رہا تھا تو ایران نے اس کو خلاء سے جواب دیا، دنیا سمجھ رہی تھی سپر پاور امریکا و اسرائیل ہیں، ایران نے ثابت کیا سپر پاور خود اعتمادی و توکل اللہ ہے، ایران نے عالم اسلام کو حوصلہ دیا ہے، مسلم امہ کو مسلم حکمرانوں کو ایک رہنمائی فراہم کی ہے اور ہمت بنائی ہے کہ آئندہ اسلام دشمن طاقتیں اب مدتوں سوچیں گی کہ کسی مسلمان کو اذیت پہنچانے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے۔
شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوموں کا خون رنگ لا رہا ہے، آج عالم اسلام میں اتحاد کے نقارے بج رہے ہیں، اسرائیل کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں نے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، آج کی مردہ باد اسرائیل ریلی اتحاد اسلامی کا مظہر ہوگی، اسرائیل کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی سبق مل گیا کہ جب بات اسلامی سرحدوں کی حفاظت کی آ جائے تو یہ ملت اپنے سارے اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتی ہے۔ ریلی سے علامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہا ہے، مسلمان ممالک پر بلاجواز حملے کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں پورے عالم اسلام میں ایک پریشان کن صورتحال اور غم و غصہ پایا جاتا ہے، فلسطین کے بعد لبنان کو نشانہ بنانا، پھر یمن اور اب ایران جیسی خودمختار ریاست پر بلاجواز بمباری کرنا یہ اسرائیل کے جرائم میں شامل ہے، جو عالمی قوانین کے منافی ہے، اب مسلمانوں کے خلاف امریکا نے بھارت کی صورت میں بچہ گود لیا ہے، جو اس وقت اسلام کی مخالفت میں کبھی پاکستان تو کبھی ایران کے اندر سازشیں کر رہا ہے، حالیہ جنگ کے دوران ایرانی حکومت نے بھارت کے کئی ایجنٹوں کو گرفتار کرکے دنیا پر واضح کیا کہ بھارت کی پشت پناہی پر اسرائیل ہے، ہم پاکستان میں بھارت کی شازشوں کو کامیاب ہونے دیں گے۔
ریلی سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان، اسد اللہ بھٹو، علامہ علی رضا مطہری، علامہ محمد حسین رئیسی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ صادق رضا تقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی سروش رضا و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے ایران کے احساسات اور جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا جو اعلان کیا ہے، وہ ہم پاکستانیوں کے سر کو فخر کرنے کے مترادف ہے، اس وقت پوری دنیا کے اندر ایک عالمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، اگر اقوام متحدہ نے اور عالمی امن کے اداروں نے امریکا اور اسرائیل کو نہیں روکا تو یہ جنگ ان خطوں سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل جائے گی اور اس کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہونگے۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین کے ہاتھوں ناکام ہونے والی اسرائیلی ریاست اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ایران کو نشانہ بنا رہی ہے، لہٰذا ہم کسی صورت بھی ایران پر ہونے والی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امریکی، اسرائیلی اور بھارتی پرچم سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور مودی کے پتلوں کو نذر آتش کرتے ہوئے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام ہونے والی بھارت کی ایران نے کے خلاف ریلی سے کر رہا رہا ہے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں، بیرسٹر گوہر
چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلاؤڈ برسٹ کی طرح سزائیں ہوئیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ کی طرح پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں ہوئیں، ہم نااہلی کے فیصلوں سے بہت متاثر ہوئے، بس بہت ہوگیا، اب ایک دوسرے کو ٹارگٹ کرنا بند کریں۔ اس کے علاوہ بیرسٹر گوہر نے عدالت میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی۔ یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی احکامات کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو نااہل قرار دے دیا تھا۔