بھارت کو شکست دینے کیوجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے جو کردار ادا کیا اُس کی مثال نہیں ملتی جبکہ معرکہ حق کے دوران بھارتی چینلز نے بدترین پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے دوستوں ، سیاستدانوں اور ایران کے قونصل جنرل کا مشکور ہوں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اسے عزت بخشی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان اور سعودیہ کی مضبوطی امت مسلمہ کی مضبوطی ہے،سردار یوسف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ پوری امت مسلمہ کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے کو”ہفتہ تشکر“ کے طور پر منایا جائے گا، جس میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔ یہ تقریبات پاک-سعودیہ
دوستی اور معاہدے کی کامیابی کو اجاگر کریں گی۔سردار محمد یوسف نے مختلف مکاتبِ فکر کے علما سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے خطبات جمعہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ انہوں نے نمازِ جمعہ کے موقع پر خصوصی دعا کرائی جس میں دونوں ممالک کی مضبوطی، قیادت کی درازیِ عمر اور صحت کی دعا کی گئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہپاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کے ستون ہیں اور دونوں ممالک کی مضبوطی پوری امت مسلمہ کی مضبوطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے اور اب پورا عالم اسلام ناقابلِ تسخیر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔