data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

منامہ: ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور خاص طور پر بحرین اور کویت نے ہنگامی اقدامات اور حفاظتی پالیسیوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ سعودی عرب میں بھی ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بحرین کی حکومت نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ملک گیر ریموٹ ورک پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت 70 فیصد سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، یہ فیصلہ تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں فوری طور پر نافذ العمل ہے، البتہ ہنگامی خدمات اور اہم شعبے اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

بحرینی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ آن لائن کلاسز کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

بحرین میں عوامی آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں سائرن سسٹم فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے کی صورت میں فوری اطلاع دی جا سکے۔ ساتھ ہی بم شیلٹرز قائم کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب کویت نے بھی سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے وزارتی کمپلیکس میں پناہ گاہیں قائم کر دی ہیں جن میں تقریباً 900 افراد کے رہنے کی گنجائش ہے۔ کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی ڈیفنس کونسل مسلسل اجلاس میں رہے گی تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر بروقت فیصلہ سازی کی جا سکے۔

خیال رہےکہ  سعودی عرب نے بھی ملک بھر میں ہائی سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ تمام سیکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایئر ڈیفنس، بارڈر سیکیورٹی اور فوجی اڈوں کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے پہلے ہی خبردار کر رکھا ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنائے گا،موجودہ صورتحال تیزی سے سنگین رخ اختیار کر رہی ہے اور اگر فوری سفارتی مداخلت نہ کی گئی تو پورا خطہ ایک بڑے تصادم کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گئی ہے کر دیا

پڑھیں:

لوئر دیر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں دہشت گردوں  کے پولیس چوکی پر حملے میں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل، تین جوان شہید
  • کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر رضوان طاہر سمیت 3 جوان شہید
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • کویت میں کام کرنے کے خواہشمندافراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
  • سیاحت‘ تجارت کا فروغ‘ ایران ‘ خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری
  • لوئر دیر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی
  • کویت جانے کے خواہشمندافراد کے لئے خوشخبری آگئی
  • پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار، لائسنس کی منظوری دیدی گئی
  • ملک بھر میں مزید بارشیں ہونے والی ہیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری