اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر  آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔

انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی  ویڈیو  وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی  کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ بازی کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔

سندھ حکومت کا سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کا فیصلہ 

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان  پوری دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرچکے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث اور اس کا سپانسر ہے جبکہ کینیڈا اور امریکہ میں سکھ رہنماؤں کے قتل یا قتل کی سازش دنیا دیکھ چکی ہے لیکن الٹا چور کوتوال کے ڈانٹے کے مصداق بھارتی وزیراعظم نے الزام پاکستان پر لگانے کی بھونڈی کوشش کی ۔ 

جعلی وکیل کیخلاف کارروائی صرف پنجاب بار کونسل کر سکتی ہے: لاہور ہائیکورٹ

No doubt that ⁦@narendramodi⁩ lacks the qualities of a statesman.

He is arrogant & uncivilised. He is directly threatening the Pakistani public. He now realized that unity of Pakistan and especially the young Pakistanis are the biggest hurdle for his ulterior designs. pic.twitter.com/1n5yg23BDy

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 26, 2025

سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ نریندرا مودی میں ایک سیاستدان کی خوبیوں کی کمی ہے،  وہ متکبر اور غیر مہذب ہے۔ اب  پاکستانی عوام کو براہ راست دھمکیاں دے رہا ہے۔ اب اسے احساس ہوچکا کہ پاکستان کا اتحاد اور خاص طور پر نوجوان پاکستانی اس کے اوچھے عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں"۔

پاکستان اور بھارت دیرینہ مسائل کا مستقل حل نکالیں: ایرانی سفارتکار

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عوام کو

پڑھیں:

مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے تھے، پاکستان کی حکومت فیصلہ کرنے میں مشکل میں تھی، قاضی حسین احمد نے ایٹمی دھماکے کرنے کیلئے ملک بھر میں تحریک چلائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دنیا میں سر اٹھا کر چلنے کیلئے ہے، ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پوری قوم نے معیشت کو کمپرومائز کر کے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے یوم تکبیر کے اشتہارات پر اپنی بھتیجی سمیت خاندان والوں کی تصاویر لگائیں مگر ڈاکٹر عبدالقدیر کی تصویر نہیں لگائی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ فوج کے ساتھ سیاسی اختلاف ہوئے مگر قوم نے ایک ہوکر تمہیں جواب دیا، تمہیں اپنے جہازوں پر فخر تھا وہ ہم نے گرا دیئے، مودی کو اپنی فکر کرنی چاہئے، 68 کروڑ بھارتیوں کو بیت الخلائ کی کمی ہے، عالمی طاقتیں ہم سے خوف کھا کر بھارت کو سپورٹ کرتی ہیں۔

گلوبل آئی ایم ای بینک کے اشتراک سے ایک مالیاتی آگاہی کی تقریب کا انعقاد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیراعظم کی اشتعال انگیزی
  • مودی شکست خوردہ وزیراعظم ہے،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے، وفاقی وزیراطلاعات
  • مودی شکست خوردہ وزیراعظم،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے:وفاقی وزیراطلاعات
  • گولی دھمکی پر بھارتی وزیر اعظم کو پاکستانیوں کی جانب سے کرارا جواب
  • مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان
  • پاکستانی عوام نے نریندر مودی کو کرارا جواب دیدیا
  • ’اب واپسی کا راستہ نہیں ملے گا‘، مودی کے بیان پر پاکستانی صارفین کا شدید ردعمل
  • مودی کی بد حواسی ،پاکستان کے عوام کو کھلی دھمکی
  •  "میری زندگی ہے تو" ، پرویز مشرف کی گائیکی کی نایاب ویڈیو وائرل