کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،خورشید احمدشاہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
سکھر(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے یومِ شہدائے کشمیر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے غاصبانہ تسلط اور ظلم و ستم کے خلاف کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی بجائے ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا اور بھارتی تسلط کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
سید خورشید شاہ نے کشمیری عوام کی حریت، جواں مردی اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
Post Views: 5.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔