شہداء کشمیر کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے شہدا جموں و کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا جموں نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
یوم شہدائے جموں و کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں انمٹ قربانیاں دی ہیں،تحریک آزادی میں شہدا کشمیر کا اہم مقام ہے۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ بھارتی فوج نے ڈوگرہ فوج اور آر ایس ایس کے ساتھ مل کر 3 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا،شہدا کشمیر نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ شہدا کشمیر کا لہو رنگ لائے گا،کشمیریوں کو بھارت سے آزادی ملے گی ۔
Post Views: 8.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :