بلاول بھٹو ملک کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے،گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز

رحیم یار خان (آئی پی ایس)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ گورنر پنجاب کے استقبال کے موقع پر جیالوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور پارٹی ترانوں کی گونج سے فضا گونج اٹھی۔

گورنر پنجاب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب سے کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے پارٹی کارکنوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے، جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک و قوم کی خاطر 14 سال جیل کاٹی اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔

گورنر سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے آپ کو کبھی تنہا نہ سمجھیں، اگر کسی کو کوئی پریشانی ہوئی تو میں ایک فون کال کی دُوری پر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، جبکہ صدر آصف علی زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیا۔

بلوچستان سے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلوچستان مسئلہ حل کرے۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے۔

کچے کے علاقے سے متعلق گورنر نے کہا کہ ان علاقوں میں سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن سے متفق ہے، اور کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفلسطینیوں پر مظالم بند کیوں نہیں ہو رہے؟ امریکی اخبار حقائق سامنے لے آیا فلسطینیوں پر مظالم بند کیوں نہیں ہو رہے؟ امریکی اخبار حقائق سامنے لے آیا بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی، مشعال ملک اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر بھی زخمی ہوئے، ایرانی امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی گورنر پنجاب نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری سے شنگھائی میں چیئرمین چیری ہولڈنگ ین تونگیو نے ملاقات کی۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ہمراہ تھے۔ صدر زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں دلچسپی اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا۔ صدر زرداری نے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کیلئے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ صدر زرداری  نے  چیری کو الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی سٹوریج میں تعاون کی تجویز پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں  صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں مفاہمت کی تین یاد داشتوں کی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ ایم او یوز کا مقصد پاکستان میں زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ کے شعبوں کی ترقی ہے۔ خاتون اول بی بی آصفہ، چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک تھے۔ پہلا ایم او یو: کنٹرولڈ ایگریکلچر سائنس اینڈ ایجوکیشن پارک، زرعی پیداوار اور خوراک کے تحفظ میں اضافہ، دوسرا ایم او یو: شینونگ کالج، کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے، تیسرا ایم او یو: ٹائر ری سائیکلنگ پروجیکٹ، ماحول دوست فاضل مادہ کی مینجمنٹ کو فروغ دینے کے متعلق ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ ایم او یوز پاک چین زرعی، تکنیکی اور ماحولیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی عملی کوشش ہیں۔ صدر آصف علی زرداری سے شنگھائی میں سی پی سی سیکرٹری چن جینِنگ  نے  ملاقات کی۔ صدر زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ صدر زرداری نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی میں چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد نے  ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لین نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری،  ڈیجیٹل اور گرین انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ دریں اثناء  بلاول بھٹو زرداری سے شنگھائی  میں توانائی کے شعبے کی اہم چینی کمپنی وونٹائی پاور کے وفد  نے  ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وونٹائی گروپ کے وفد کے درمیان پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو وونٹائی گروپ کے وفد نے سولر انرجی کے شعبے میں وسیع امکانات پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کئے بغیر تیز رفتار ترقی ممکن نہیں، توانائی کے ماحول دوست ذرائع کو اختیار کرکے ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی بخوبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری
  • شنگھائی: بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
  • شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات