صدر آصف زرداری کا کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت، عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ میں 13 جولائی 1931 کو سری نگر جیل کے باہر ظلم و بربریت کے خلاف اور حقِ آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے 22 عظیم کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری عوام کی جانب سے جاری عظیم جدوجہد انہی 22 شہداء کی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ ان کے خون سے جلائی گئی آزادی کی شمع آج بھی کشمیری قوم کے دلوں میں روشن ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے، جنہوں نے دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کی ہے اور آج بھی اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیر کو ایک فوجی قیدخانہ بنا چکا ہے، جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی اسیران، آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوششیں، اور مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی منظم سازشیں جاری ہیں۔
صدر نے مزید کہا کہ آج ہم ان عظیم شہداء اور تمام کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو ان کے حقِ خودارادیت کے حصول تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت فراہم کرتا رہے گا۔
Post Views: 27.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ۔(جاری ہے)
منگل کوسینئرسول جج مبشرحسن چشتی نے کیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کے کچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی سردارمصروف خان نے استدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔
عدالت نے پیش ہونیوالے ملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانے کی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔