اداکارہ حمیرا نے والدین سے متعلق کیا پیغام دیا تھا؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی 8 سے 10 ماہ پُرانی لاش کو ابتدا میں اہل خانہ نے وصول کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم بعد میں بھائی اور بہنوئی کراچی سے میت کو لاہور لے گئے تھے۔
اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے جب ابتدا میں لاش وصول کرنے سے انکار کیا تو سوشل میڈیا پر ملا جلا رجحان سامنے آیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اُٹھائے تھے کہ اداکارہ نے ایسا کیا جرم کیا تھا جس پر ان کے والد نے لاش وصول نہ کرنے کا اتنا بڑا اقدام اُٹھایا۔
لاہور کے قبرستان میں تدفین کے بعد حمیرا کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ والدین شوبز میں کام کرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔
ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اہل خانہ کا حمیرا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا اور انھیں 10 ماہ تک پتا نہیں چلا کہ ان کی بیٹی مر چکی ہے۔
اداکارہ حمیرا والدین سے تعلقات کے حوالے سے بات کرنے کے لیے اب اس دنیا میں نہیں رہیں لیکن ان کی سوشل میڈیا پوسٹیں وائرل ہو رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے ایک پروگرام کے اختتام میں اداکارہ حمیرا نے مداحوں کے نام دل کو چھو لینے والا پیغام دیا تھا۔
انھوں نے اپنے مداحوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ماں باپ کی عزت کریں، انھیں ساتھ لیکر چلیں۔ آپ کو جو بھی پیشہ ہو، ماں باپ کی دعاؤں سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر بھی، اپنے غریب بہن بھائیوں کا بے حد خیال رکھیے۔
انھوں نے کہا کہ گلی محلوں اور سڑکوں پر موجود جانوروں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا ہے۔ یہ معصوم سی مخلوق ہیں۔ ان کا بھی خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی وہ پوسٹ بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں انھوں نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کیا والد کا پورٹریٹ شیئر کیا تھا۔
اس پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے انھیں سال گرہ کی مبارک باد بھی دی تھی۔
ان پوسٹوں بظاہر لگتا ہے کہ اداکاہ حمیرا کے اپنے والدین کے ساتھ خوشگوار تعلقات تھے۔ ان کے چچا نے بھی بنایا تھا کہ حمیرا ہر دو تین ماہ لاہور آتی اور والدین سے ملتی تھی۔
جس کے بعد مداح اب تک تشویش میں ہیں کہ والدین اور اداکارہ کے درمیان معاملات اس نہج تک کیسے اور کیوں پہنچے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ حمیرا
پڑھیں:
بارش میں پھنسنے والے شہری کی نازیبا زبان پر گرفتاری، ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی
لاہور:لاہور میں حالیہ بارش کے دوران پانی میں پھنسنے کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیات کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بزرگ شہری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، فیلڈ مارشل اور دیگر اداروں کیخلاف غصے میں آکر نامناسب زبان استعمال کرتے دکھائی دیے۔
پولیس نے بزرگ شہری کو حراست میں لے کر اس کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا جس میں انہوں نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا اور حکومت سے باقاعدہ معافی مانگی۔
اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شہری نے کہا کہ میں اپنے الفاظ پر شرمندہ ہوں، حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاک فوج سے معذرت چاہتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جسے مسلم لیگ ن کی رہنما نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور کی ایک شاہراہ پر دو فٹ پانی جمع ہونے کے باعث مذکورہ شہری اپنی موٹرسائیکل سمیت پھنس گئے تھے۔ غصے میں انہوں نے ایک راہگیر کو ویڈیو بیان دیا، جو بعد ازاں اپوزیشن حلقوں کی جانب سے حکومت پر تنقید کیلئے استعمال کیا گیا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں کچھ حلقے شہری کی گرفتاری کو آزادیِ اظہار پر قدغن قرار دے رہے ہیں، تو بعض افراد حکومت کے اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔