Daily Mumtaz:
2025-11-02@09:34:14 GMT

سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ اور سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور پر بھی حملہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔

اداکار رونت رائے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سیف علی خان کو جب اسپتال سے فارغ کیا گیا تو کرینہ کپور بے حد پریشان اور خوفزدہ تھیں۔

رونت رائے کے مطابق جب سیف کو اسپتال سے ان کے گھر منتقل کیا جا رہا تھا، تو راستے میں میڈیا نمائندوں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کرینہ ایک علیحدہ گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھیں، اسی دوران ان کی گاڑی پر معمولی حملہ ہوا، جس کی وجہ سے وہ سخت گھبرا گئیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عوام اور میڈیا کی بھیڑ کے باعث کرینہ کی گاڑی کو دھکا لگا، جس پر وہ فوراً گھر جانے پر اصرار کرنے لگیں۔

رونت رائے نے بتایا کہ وہ انہیں گھر لے کر گئے جہاں پہلے ہی سخت سیکیورٹی اور پولیس اہلکار تعینات تھے۔

رونت رائے نے مزید انکشاف کیا کہ واقعے کے بعد جب ان کی ٹیم نے سیف کے گھر کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا تو کئی خامیاں سامنے آئیں، جنہیں فوری طور پر درست کر کے گھر کے گرد سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری 2025ء کو رات 3 بجے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی، جسے اداکار نے مزاحمت کر کے ناکام بنایا تھا۔

اسی دوران حملہ آور نے چاقو سے سیف علی خان پر حملہ کردیا تھا، جس سے انہیں 6 زخم آئے، جس میں سے دو گہرے تھے اور ایک چوٹ ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگی، انہیں فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں آپریشن کے ذریعے 2.

5 انچ لمبا چاقو کا ٹکڑا ان کے جسم سے نکالا گیا تھا۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سیف علی خان کے گھر

پڑھیں:

وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت

امریکی چینل بلومبرگ سے گفتگو میں نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مادورو پر دباؤ بڑھانا اور عسکری راستہ ہی اس کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی بحری افواج وینیزویلا کے قریب سرگرم ہیں اسلام ٹائمز۔ عالمی نوبل امن انعام یافتہ وینیزویلائی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو نے انعام حاصل کرنے کے کچھ ہی ہفتوں بعد اپنے ملک کے صدر نیکولاس مادورو کے خلاف فوجی حملے کی کھلی وکالت کی ہے۔ انہوں نے امریکی چینل بلومبرگ سے گفتگو میں کہا کہ مادورو پر دباؤ بڑھانا اور عسکری راستہ ہی اس کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی بحری افواج وینیزویلا کے قریب سرگرم ہیں اور میڈیا نے ممکنہ امریکی ہوائی حملوں کی خبریں دی ہیں۔ اگرچہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایسی خبروں کو جعلی قرار دیا۔ تاہم منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے بہانے امریکی فوجی تحرکات میں اضافہ جاری ہے۔ 

ماچادو ڈونلڈ ٹرمپ اور بنیامین نتن یاہو سے قریبی تعلقات رکھتی ہیں۔ انہوں نے نوبل انعام ملنے کے بعد دونوں رہنماؤں سے بات کی اور حتیٰ کہ ٹرمپ کو انعام پیش کرنے کی پیشکش بھی کی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بالواسطہ طور پر واشنگٹن کو پیغام دیا کہ اگر مادورو کے خاتمے میں مدد کی جائے تو امریکہ کو وینیزویلا کے قدرتی وسائل تک رسائی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مادورو حکومت کے "خاتمے کے بعد ابتدائی 100 گھنٹوں" کے لیے ان کے پاس مکمل منصوبہ موجود ہے، اور عوام مناسب موقع پر سڑکوں پر نکلیں گے۔ اس طرح، ماچادو نے خود کو مادورو کے بعد وینیزویلا کی ممکنہ سیاسی جانشین کے طور پر پیش کیا ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی
  • ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ
  • بلیدا پر صیہونی حملہ امریکی اجازت سے ہوا، حزب‌ الله