data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بونیر: زیتون اور اس سے حاصل ہونے والا تیل صدیوں سے طب، غذائیت اور خوبصورتی میں استعمال ہوتا آ رہا ہے، قرآن پاک میں بھی زیتون کا ذکر آیا ہے، جو اس کی افادیت اور اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ  زیتون اور  اس کا تیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی اور قلبی تندرستی کے لیے بھی بے حد مفید ہے،زیتون میں وافر مقدار میں وٹامن ای، آئرن، کیلشیم، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور صحت بخش چکنائیاں (monounsaturated fats) پائی جاتی ہیں۔ ان اجزاء کی موجودگی زیتون کو ایک مکمل صحت بخش غذا بناتی ہے۔

ماہرین صحت نے زیتون کے تیل کے صحت بخش فوائد بتاتے ہوئے کہاکہ  زیتون کا تیل “گڈ کولیسٹرول” کو بڑھاتا ہے اور “بیڈ کولیسٹرول” کو کم کرتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے، زیتون کا تیل اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے، دماغی کمزوری اور الزائمر جیسے امراض کے امکانات کم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  زیتون کا تیل جلد کو نمی فراہم کرتا ہے، جھریوں کو کم کرتا ہے اور قدرتی چمک بخشتا ہے،  بالوں پر لگانے سے خشکی اور ٹوٹ پھوٹ سے تحفظ ملتا ہے، زیتون کے تیل سے آنتوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، قبض کی شکایت میں کمی آتی ہے اور نظام ہضم متوازن رہتا ہے، زیتون اور اس کا تیل جسم میں موجود فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد دیتا ہے جو عمر رسیدگی اور کئی مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

طبی ماہرین نے کہاکہ زیتون کا روزمرہ استعمال صحت کے لیے مفید ہے، زیتون کو سلاد، پیزا یا سینڈوچ میں شامل کر کے غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے، زیتون کے تیل کو سالن، دال یا سبزی میں پکانے یا تلنے کے بجائے بطور ڈریسنگ یا ہلکی فرائنگ میں استعمال کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے، نہار منہ ایک چمچ زیتون کا تیل پینا نظام ہضم، وزن کنٹرول اور جلدی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگرچہ زیتون کا تیل فائدہ مند ہے، تاہم اعتدال سے استعمال ضروری ہے۔ روزانہ 1 سے 2 چمچ استعمال کرنا مفید سمجھا جاتا ہے، زیتون اور زیتون کا تیل قدرت کی ایسی نعمت ہے جو صحت، خوبصورتی اور تندرستی کا خزانہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، اس کے مستقل استعمال سے انسان نہ صرف کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے بلکہ قدرتی طور پر صحت مند اور توانا محسوس کرتا ہے۔

خیال رہےکہ  نبی اکرم ﷺ نے بھی زیتون کے تیل کے استعمال کی ترغیب دی،  حدیث مبارکہ میں آتا ہے “زیتون کا تیل کھاؤ اور اسے جسم پر لگاؤ کیونکہ یہ مبارک درخت سے نکالا گیا ہے۔(ترمذی)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زیتون کے تیل زیتون کا تیل زیتون اور کرتا ہے کے لیے

پڑھیں:

اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور کرلی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں،عدالت نے کہاکہ پی ٹی اے کے سینئر ممبر کو عارضی طور پر چیئرمین تعینات کیا جائے،جسٹس بابر ستار نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈرون کا مقابلہ کرنے کیلیے ناٹو کا مزید اقدامات پر غور
  • شوگر کے مریضوں کے لیے مورنگا (سہانجنا) کے 6 حیرت انگیز فوائد
  • اسرائیلی وزیراعظم کا قطر پر حملے کا دفاع‘قطرحماس کو مالی مددفراہم کرتا ہے. نیتن یاہوکا الزام
  • آسٹریلیا : 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا
  • ابوظبی کے سر بنی یاس جزیرے پر 1400 سال پرانی صلیب کی حیرت انگیز دریافت
  • اب چشمہ لگانے کی ضرورت نہیں! سائنسدانوں نے نظر کی کمزوری کا نیا علاج دریافت کرلیا
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا جمہوری اقدار کے تحفظ اور فروغ کا عزم