data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سندھ پولیس نے ایک انوکھا لیکن مثبت قدم اٹھاتے ہوئے گٹکا استعمال کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکا یا ماوا کے عادی اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں یہ عادت ترک کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اس مدت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ گٹکے کے استعمال سے نہ صرف صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ پولیس فورس کی ساکھ پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔ اگر اہلکار اس عادت کو ترک نہ کریں تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور غیر سنجیدگی کی صورت میں ملازمت سے برطرفی بھی ممکن ہے۔

سندھ بھر کے تمام اضلاع سے گٹکا استعمال کرنے والے اہلکاروں کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، جبکہ ہر 15 دن بعد پیشرفت رپورٹ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  تھانہ جاتلی میں  مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔

مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔

پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
  • پنشن کٹوتی کے خلاف ریونیو سندھ ایمپلائز کی جدوجہد قابل تحسین ہے
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • سندھ کے کسانوں کا جرمن کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
  • کیماڑی تھانہ جیکسن، ایس ایچ او گٹکا ماوا کنگ کے سامنے بے بس نکلا
  • راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
  • برازیل: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ ہلاکتیں 132ہوگئیں