امریکا: لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں وفاقی جج نے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کو لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جج نے حکم دیا کہ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی لاس اینجلس میں بے گناہ تارکین وطن کی گرفتاریاں کرنے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ صرف نسل، زبان یا پیشے کی بنیاد پر افراد کو حراست میں لینا بند کرے۔ جج نے محکمے کو اپنے افسران کے لیے شک کے معیار کے تعین میں مددگار اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ وہ گرفتاریوں کی باقاعدہ دستاویزات تیار کریں اور مدعیان کے وکلا کو فراہم کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کروشین غوطہ خور نے 29 منٹ تک سانس روک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
زغرب: کروشیا کے ماہر غوطہ خور ویٹومیر نے پانی کے اندر طویل ترین وقت تک سانس روکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔
ویٹومیر نے خصوصی تربیت اور تیاری کے بعد آکسیجن لینے کے عمل کے بعد تقریباً 29 منٹ 3 سیکنڈ تک زیرِ آب سانس روکے رکھا، جو کہ static apnea کیٹیگری میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ اس کیٹیگری میں فری ڈائیور پانی کی سطح کے اندر رہتے ہوئے بغیر حرکت کے سانس روکتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس شاندار کارنامے کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ ویٹومیر کا کہنا ہے کہ وہ سانس روکنے سے قبل آکسیجن لینے کے عمل سے مدد لیتے ہیں جس سے خون میں آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے اور جسم زیادہ توانائی ذخیرہ کر پاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہایت خطرناک بھی ہو سکتا ہے اور صرف پیشہ ور تربیت، طبی نگرانی اور مناسب حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہی کیا جانا چاہیے، کیونکہ آکسیجن لینے کے باوجود یہ تجربہ عام افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔