اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاکغزہ میں حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 27 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں سے چھ افراد ایک پانی کی تقسیم کے ایک مرکز کے قریب مارے گئے۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ سٹی پر رات بھر اور صبح کے اوائل میں متعدد فضائی حملے کیے گئے، جن میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق غزہ سٹی کے جنوب میں واقع نصیرات مہاجر کیمپ کے قریب ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ’’10 افراد شہید اور متعدد زخمی‘‘ہوئے۔
(جاری ہے)
ایک اور حملہ ’’نصیرات کیمپ کے مغرب میں بے گھر افراد کے لیے قائم علاقے میں پینے کے پانی کی تقسیم کے مقام‘‘ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا، جہاں ’’چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔‘‘
جنوبی علاقے الساحلی المواصی میں بھی ایک خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر ان حملوں پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ یہ جنگ اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل پر حملے بعد شروع ہوئی تھی اور اب اکیسویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔
غزہ کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کا بڑا حصہ اس جنگ کے دوران کئی بار بے گھر ہو چکا ہے، جس سے علاقے میں شدید انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم فلسطینی ہلاک
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔