مودی سرکار کے ’میک ان انڈیا‘ دعوے، ایئر انڈیا حادثے کے بعد بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی ہوابازی کا شعبہ شدید زوال اور بدانتظامی کا شکار ہو چکا ہے، ملک کو عالمی ایوی ایشن حب بنانے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار کے دور میں فضائی تحفظ کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے نے بھارتی فضائی نظام کی نااہلی کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے، ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں260 افراد ہلاک ہوئے، جسے گزشتہ دہائی میں دنیا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، پرواز کے ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے کے فیول سوئچز بند ہو گئے، جس کے نتیجے میں جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو گیا، ماہرین کے مطابق یہ سوئچز صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں، جبکہ اس پرواز میں ایسی کوئی ہنگامی صورت حال نہیں تھی۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فیول سوئچز کا ازخود بند ہونا تکنیکی طور پر ممکن نہیں، تاہم تحقیقاتی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسا کیسے ہوا، اس غیر واضح پہلو نے مودی حکومت کی شفافیت اور ذمہ داری پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
حادثے کے بعد بھارتی وزیرِ ہوا بازی نے صرف یہ بیان دیا کہ پائلٹس کی فلاح کا خیال رکھا جائے گا اور عوام سے حتمی رپورٹ کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا، یہ بیان عوامی غصے کو کم نہ کر سکا اور حکومتی خاموشی اور غیر سنجیدگی پر مزید سوالات پیدا ہو گئے۔
یہ سانحہ ٹاٹا گروپ کی زیرِ ملکیت ایئر انڈیا کے اُس اصلاحاتی بیانیے کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے، جس میں ایئرلائن کو جدید، محفوظ اور بین الاقوامی معیار کی سروس میں ڈھالنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ ’میک ان انڈیا‘ اور ’شائننگ انڈیا‘ جیسے نعرے کھوکھلے ثابت ہو چکے ہیں، جہاں انسانی جانوں سے زیادہ حکومت کو اپنا بیانیہ بچانے کی فکر ہے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی فضائی شعبے میں بدانتظامی، تکنیکی ناکامی اور نگرانی کے فقدان کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی سرکار کی خاموشی نہ صرف ان کی ذمہ داری سے فرار کی علامت ہے بلکہ یہ بھارتی ایوی ایشن کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر انڈیا شائننگ انڈیا فیول سوئچز میک ان انڈیا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر انڈیا شائننگ انڈیا فیول سوئچز میک ان انڈیا ایئر انڈیا
پڑھیں:
بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک )بھارتی صحافی رویش کمار نے اپنے ہی میڈیا کے معروف اینکر ارنب گوسوامی کو نشانے پر رکھ لیا۔
رویش کمار نے ارنب گوسوامی کو آئینہ دکھاتے ہوئے انہیں دہرا معیار رکھنے والا قرا ر دے دیا۔
رویش کمار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلانے والے اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا، لیکن مودی حکومت کا نام لینے یا اس پر تنقید کرنے کی جرات نہ کی۔
Ravish Kumar brutally roasted Arnab Guswami and BJP Govt for India Pakistan match , Must watch ???????? pic.twitter.com/m2FWJFmuQG
— Adv. Strange Tyagi (@strrrange_dr5) September 16, 2025
انہوں نے کہا کہ ارنب گوسوامی سابق کھلاڑیوں پر ایسے برسا جیسے آسمان گرا دے گا، مگر حکومت کے معاملے پر خاموش رہا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ اگر دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے۔
Post Views: 5