data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی مسلم کش پالیسیوں پر واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ نے عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی سطح پر اختیار کیے گئے وحشی ہتھکنڈے، نسل پرستی، اور غیر انسانی سلوک کو بے نقاب کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق،
بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں بھارتی پولیس اور ریاستی ادارے مسلمانوں کو “درانداز” قرار دے کر بے وطن، گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مسلمانوں کو ان کی شہریت اور قانونی دستاویزات کے باوجود شناختی ثبوتوں سے محروم کر کے، بغیر عدالتی کارروائی، زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیلا جا رہا ہے۔گجرات میں پیدا ہونے والے حسن شاہ اور احمد آباد کے شہری عبدالرحمان جیسے بے شمار مسلمانوں کو ماورائے قانون حراست میں لیا گیا، انہیں چمڑے کی بیلٹ سے مارا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کشتیوں کے ذریعے سمندر میں پھینکا گیا اور شناختی دستاویزات چھین لی گئیں۔ مئی تا جولائی 2025 کے دوران 1,880 افراد کو بنگلہ دیش دھکیلا گیا جن میں 110 افراد کو بنگلہ دیش نے واپس بھارت بھیج دیا کیونکہ وہ قانونی بھارتی شہری تھے۔رپورٹ کے مطابق، صرف احمد آباد کی چاندولا جھیل، گودھرا اور دیگر مسلمان بستیوں میں چھاپے، گرفتاریاں، اور گھروں کو بلڈوز کرنا معمول بن چکا ہے۔ 12,500 گھر صرف احمد آباد میں مسمار کیے گئے، ہزاروں مسلمان خاندان بے گھر ہوئے۔ عدلیہ نے بھی “قومی سلامتی” کے نام پر انہدامات کی توثیق کی، یوں ریاستی ادارے، پولیس، بی جے پی وزرا اور میڈیا اس منظم نسل کشی میں برابر کے شریک ہیں۔یہ تمام کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری مسلم کش پالیسیوں کا تسلسل ہیں جہاں اب تک 55,000 مسلمان شہید کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ نے زور دیا کہ بھارت کی یہ جارحانہ پالیسیاں اب اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی بحران بن چکی ہیں۔ قبل ازیں اقوام متحدہ بھی بھارتی نیوی کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کو سمندر میں پھینکنے پر شدید تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے بھارت کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین، بشمول اقوام متحدہ کے کنونشنز 1954 اور 1961، کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مسلمانوں کو

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق