2025-07-13@10:28:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1149
«پولیس اسٹیشن پر»:
سٹی42: رائیونڈ سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خالد گجر کے بیٹے عادل گجر کو اسلحہ کی نمائش اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق عادل گجر پی ٹی آئی کے قافلے کے استقبال کے دوران اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنے والے ایک اور شخص دلاور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو عادل کو چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔ملزمان کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا...
لندن:پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا سوائیٹک نے پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایگا سوائیٹک نے امریکی حریف امانڈا اینیسی مووا کو خواتین کے سنگلز فائنل میں بدترین شکست دے کر 2025 ومبلڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آٹھویں سیڈڈ ایگا سوائیٹک نے 13ویں نمبر کی کھلاڑی اینیسی مووا کو صرف 57 منٹ میں 6-0، 6-0 سے مات دے کر اپنی پہلی ومبلڈن اور مجموعی طور پر چھٹی گرینڈ سلم ٹرافی جیت لی۔ یہ کسی بھی گرینڈ سلم فائنل میں 1988 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ایک پلیئر نے ڈبل بیگل (یعنی مسلسل دو سیٹس 6-0) کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل جرمنی کی لیجنڈ اسٹفی گراف نے 1988 فرنچ اوپن میں...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کے استعمال شدہ الیکٹرانک آلات سے ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے حمیرا کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کرلی، جن کے پاسورڈز ان کی ڈائری میں محفوظ تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ڈیٹا کی مدد سے مزید سراغ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں دو افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید دو افراد سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں طلب کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر باقاعدگی...
بنوں(نیوز ڈیسک) دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔ بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی...
ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔سپروائزری افسران خود سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں۔حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے گرد مؤثر پٹرولنگ کی ہدایت دیتے ہوئے تمام تعینات اہلکاروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان 12 جولائی کی رات مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گروہ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان توحید اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے شوٹر اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 8 رکنی جرائم پیشہ گروہ سے ہے، جو بھتہ نہ دینے والے تاجروں، دکانداروں اور ریسٹورینٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں...
کراچی: کراچی کے مصروف تجارتی علاقے طارق روڈ پر واقع فیروزآباد تھانے کی حدود میں سنار سے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ متاثرہ شہری بلال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس میں ملزمان کی نقل و حرکت واردات سے کچھ دیر قبل ہی ریکارڈ ہوئی ہے۔ فوٹیج میں مدعی نے ملزمان کو شناخت کر لیا ہے جبکہ ان کی شناخت موٹر سائیکل اور کپڑوں کے رنگ کی مدد سے کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات جیولر بلال نقدی لے کر طارق روڈ پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں ان سے بیگ...
پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائیں گی جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، قافلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔ شاہدرہ میں قافلے کا کارکنوں کی جانب...
فرانس میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سیر و تفریح کے لیے جانے والا شخص اپنی بیوی کو ہائی وے پر واقع گیس اسٹیشن پر غلطی سے بھول گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کی سیر کا منصوبہ بنایا اور 5 جولائی کو سیر و تفریح کے لیے روانہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں خاتون کا گھر اَن چاہے ایمازون پارسلز سے بھر گیا رپورٹس کے مطابق چونکہ انہوں نے سفر کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا تھا، اس لیے راستے میں مختلف گیس اسٹیشنز پر گاڑی کا فیول ڈلوانے کے لیے رکتے رہے۔ تاہم ایک اسٹیشن پر وہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ گمبیلا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سے 12 مسلح دہشت گردوں نے تھانے پر مورچہ زن ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تھانہ گمبیلا کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ دہشت گرد حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادیو کوان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا نے ملکی و بین الاقوامی سطح پربھارت کی نمائندگی کی تھی، واقعے کے وقت گھرمیں صرف رادھیکا اوران کے والد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق رادھیکا کو متعدد گولیاں مارنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔ اطلاع اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والد کوگرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رادھیکا کی سوشل میڈیا پربڑھتی مصروفیت اورانسٹاگرام ریلزپروقت گزارنا بتایا جا رہا ہے۔...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانے میں مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ایک اور شہری کی موت پر تھانہ ترنول کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیرحراست شہری کی موت اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں ہوئی اور مقدمے میں تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا اسلم اور تین کانسٹیبلز کے خلاف قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں اور مقدمے میں ایس ایچ اوتھانہ ترنول شوکت محمود اور محرر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ ترنول کے اے ایس آئی رانا اسلم نے اشتہاری مجرم کو میانوالی سے گرفتار کیا، اے ایس آئی رانا اسلم اور تین کانسٹیبلز نے...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارت میں ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچیس سالہ رادھیکا کے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق والد رادھیکا یادیو کے سوشل میڈیا اور ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔فائرنگ کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے والد کو حراست میں لے کرلائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ اور...
لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ لیاری: گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے پلاٹ، راشن اور رہائش کا اعلان رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی صورت میں تعمیر کی تھی، جو کافی عرصے سے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش ہو چکی تھی۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 20 فلیٹس پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ...
25 سالہ ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو ان کے والد دیپک یادو نے اس کے ٹینس اکیڈمی چلانے کے تنازعے پر گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر گروگرام میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دیپک یادو نے اپنی لائسنس یافتہ ہتھیار سے 3 گولیاں اپنی بیٹی پر چلائیں۔ اس کے بعد دیپک یادو کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ رادھیکا یادو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود اپنی ٹینس اکیڈمی چلانے پر بضد تھی، جس پر دونوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ دیپک یادو، جو اپنے اخراجات کے لیے کرایہ پر انحصار کرتے تھے، اپنی بیٹی کے اس کاروباری فیصلے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد , ڈاکو نے گھیراؤ تنگ دیکھ کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور تھانہ ہمایوں کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکو قریبی گرڈ اسٹیشن میں جا چھپے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا،گھیرا تنگ ہونے پر ایک ڈاکو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک...
بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی۔ ان کی موت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث ہوئی۔ اگر اہل خانہ ٹینس کھلاڑی کو بروقت اسپتال منتقل کرتے تو جان بچائی بھی جا سکتی تھی۔ رادھیکا نے ریاستی سطح پر کئی اعزازات اپنے نام کیے تھے۔ قتل کے حوالے سے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ رادھیکا یادیو اور ان کے والد کے درمیان ایک ویڈیو ریل پر جھگڑا ہوا تھا۔ رادھیکا کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ریل پر ان کے والد سخت ناراض تھے اور غصے میں آکر اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے اندوہناک واقعے پر بالآخر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے 9 سینئر افسران سمیت متاثرہ عمارت کے مالکان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز اس واقعے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کیا گیا، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران اور عمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے کی تفصیلات ظاہر نہ کرتے ہوئے ایف آئی آر کو سیل کر دیا ہے، پولیس نے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔...
لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینیئر افسران اور متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق 4 چولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فداحیسن شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روزمیں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیینئرافسران اورعمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ...
کراچی: لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسران و متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چار جولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فدا حسین شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینئر افسران اور عمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ پولیس نے ایف آئی آر کو سیل کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے...
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور بانی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی کی لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں واقع رہائشگاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں جوڈیشیل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام طلبی کا حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی...
---فائل فوٹو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے روبکار بھی جاری کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا کہ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی پیروی کے لیے اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پی...
—فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں یونیفارمڈ پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں محکمۂ خزانہ نے پشاور سے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاونس میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق کانسٹیبل 7 اسکیل کو پہلے 7400 روپے ملتے تھے، اب 11400 روپے ملیں گے، ہیڈ کانسٹیبل کو 8100 کی بجائے 12700 روپے ملیں گے۔اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8700 روپے سے بڑھ کر 15700 روپے ہو گیا، سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10300 سے بڑھا کر 16300 کر دیا گیا، اسی طرح انسپکٹر کو 12700 روپے کی بجائے اب 17300 روپے...
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے پولیس شہداء پیکیج میں اضافہ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے پیکیجز میں 10، 10 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ شہید کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل پیکیج ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس رسک الاؤنس اور شہدا پیکیج میں اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں اضافہ کیا گیا، کانسٹیبل 7 سکیل کو پہلے 7,400 روپے ملتے تھے، اب 11,400 روپے ملیں گے۔ اعلامیہ کے...
خیبرپختونخوا میں پولیس رسک الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا۔ محکمہ خزانہ نے رسک الاؤنس میں اضافے کا اعلامیہ جاری کر دیا، صوبائی کابینہ کے 13 جون کے فیصلے کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیا گیا۔ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک یونیفارمڈ پولیس اہلکاروں کے رسک الاؤنس میں اضافہ کیا گیا، کانسٹیبل 7 سکیل کو پہلے 7,400 روپے ملتے تھے، اب 11,400 روپے ملیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل کو 8,100 کی بجائے 12,700 روپے ملیں گے اور اے ایس آئی کا رسک الاؤنس 8,700 روپے سے بڑھ کر 15,700 روپے ہوگیا۔ سب انسپکٹر کا رسک الاؤنس 10,300 سے بڑھا کر 16,300 کر دیا گیا ، انسپکٹر کو 12,700 روپے کی بجائے اب 17,300 روپے ملیں گے۔ Post Views: 8
لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ اور ماڈل 32 سالہ حمیرا اصغر علی کی لاش ملی ہے۔ گزری تھانے کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً دو ہفتے پرانی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ 2018 سے فلیٹ میں کرائے پر اکیلی رہ رہی تھیں اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ جس پر فلیٹ کے مالک نے خاتون کے خلاف کیس کیا ہوا تھا اور آج بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا تھا۔ دروازہ کھٹکھٹانے پر اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جس پر تالا توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئے تو وہاں اداکارہ کی لاش پڑی تھی۔ ابتدائی تحقیق میں موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے...
اسلام آباد پولیس کے غوطہ خوروں اور شہزاد ٹاون پولیس کی ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت فیملی کے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ نالہ کورنگ میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گھر میں دو مرد، خاتون اور تین کمسن بچے پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے پوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء)شارجہ پولیس نے 2024 میں عوام کے درمیان 99.7 فیصد افراد کے محفوظ محسوس کرنے کا اعلان کیا۔ سروے کے مطابق:دن کے وقت 99.7% محفوظ محسوس کرتے ہیںرات کو گھر اور عوامی مقامات پر 99.3% تحفظ محسوس کرتے ہیںرات میں اکیلے چلنا ۹۸.۶٪ افراد کے لیے محفوظ ہےسڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ۹۸.۹٪ تحفظ محسوس کرتے ہیںپولیس اسٹیشنز میں ۹۶.۷٪ اعتماد رکھتے ہیںمجموعی طور پر ۹۷٪ لوگ قانون نافذ کرنے کی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہیں کمانڈر ان چیف، میجر جنرل عبداللہ مبارک بن عامر نے اس کامیابی کا سہرا شارجہ کے حکمرانوں، ایگزیکٹو اور مشاورتی کونسلز، اور محکمہ اعداد و شمار و ترقیِ برادری کو دیا، جنہوں نے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی کی...
—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے ناکے پر روکا ہوا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں کہ ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات باہر آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے...
7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز جنید صفدر نتے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔ انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔ واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن نے معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا اور قوانین کی خلاف ورزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) قنبرعلی خان کے مختلف سیاسی، سماجی، تجارتی، اور مذہبی، تنظیموں نے عشرہ محرم الحرام میں امن وامان کی یقینی صورتحال کو برقرار رکھنے اور آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن اور اس کی ٹیم کی گراں قدر خدمات پر اظہار تشکر کیا ہے۔ اور ایک مشترکہ اخبار کے بیان میں کہا ہے کہ آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے جس قدر امن وامان کے حوالے سے حکمتِ عملی وضح کی ہے اور صوبہ بھر میں صورتحال کو خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔ اور بذات خود ماتمی جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کہ عشرہ محرم الحرام ان...
فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالا دستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے، پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی کا ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان مریم نواز نے جنید صفدر کے ساتھ سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو شاباش دی ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور: ای چالان میں سینچری کرنے والے کار ڈرائیور پر کتنا جرمانہ عائد کیا گیا؟ واضح رہے کہ جنید صفدر...
لاہور میں ایک شخص کی جانب سے اہل خانہ پر تشدد کے دوران ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ڈھال بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے تاجپورہ سے ایک نوعمر بچی نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی اور کہا کہ والد نے شیشے کا گلاس میرے سر پر مارا جس سے میں شدید زخمی ہو گئی، بچی نے بتایا کہ اس کے والد نے اس کی والدہ اور بھائی پر بھی جسمانی تشدد کیا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور تھانہ غازی آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے...
راولپنڈی: کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور ملک بھر کی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سیکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی کارکردگی کی تعریف...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور ملک بھر کی سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور سیکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس سکیورٹی فورسز اور...
اسلام آباد پولیس نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات مکمل کیے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 12 جلوس اور 48 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا جن کی سیکیورٹی کے لیے 4000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی خود سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز بھی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ پولیس نے ضلع بھر میں 57 سیکیورٹی پکٹس قائم کی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں، باڈی وورن کیمروں اور ڈرونز کے...
سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک اور دیگر فرار ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے موقع پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ٹیموں کو مبارک باد دی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے بہاولپور میں خفیہ اطلاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی آئی بی تھانے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی (بکل نمبر 25634) دورانِ ڈیوٹی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث جناح کارڈیو ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ محکمہ پولیس نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان گنوانے والے اہلکار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، ہیڈ کانسٹیبل سلیم تنولی معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح کارڈیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔محکمہ پولیس کے ترجمان نے سلیم تنولی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ...
تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس نے تونسہ اور بہاولپور میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔تونسہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن...
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے لکی مروت میں کارروائی کرکے 3 دہشتگردوں کو پلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے ٹیپو گل گروپ سے تھا جنہیں ضلع لکی مروت میں گزشتہ رات کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا۔ لکی مروت پولیس کے ترجمان عامر خان نے ایک بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر حرامہ ٹالہ گاؤں کے قریب خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور 3 مطلوب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: بنوں میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،...
— فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق تونسہ میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی پٹی جادے والی کے مقام پر مسلح دہشتگرد داخل ہوئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 5 خوارجی دہشت ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرحدی...
ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔...
لاہور(اوصاف نیوز)سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ، 8 زخمی ہو گئے۔ تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کارروائی کے بعد موقع پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں...

سی ٹی ڈی کا تونسہ شریف میں آپریشن ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر تونسہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) اور فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے درمیان سرحدی گاؤں کے قریب شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خطرناک دہشت گرد ہلاک اور 5 زخمی ہوکر جنگل کی طرف فرار ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، 5 زخمی مشتبہ افراد جنگل کی سمت فرار ہوگئے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر...
سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کے قریب پنجاب پولیس نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنۃ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے۔ مشترکہ آپریشن میں 8 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے موقع پر پولیس حکام موقع پر پہنچے اور ٹیموں کو مبارک باد دی۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلین اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ کے قریب فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف...
کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، اس سلسلے میں جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، مرکزی جلوس میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ اور بُلند عمارتوں پر شارپ شوٹرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کی چیکنگ بھی کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑاجا رہا ہے، ٹریفک کی...
لاہور ، پشاور ، کراچی (نیوز ڈیسک)لاہور ، پشاور ، کراچی سمیت مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک کے بعض بڑے شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت کیلئے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔ دوسری جانب کوئٹہ اور پشاور میں 9 محرم الحرام پر سکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی...
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں، جب کہ بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پانڈو اسٹریٹ سے 9 محرم کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے برآمد ہوا، جہاں سکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی حفاظت پر ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس کی حفاظت پر 10 ہزار سے زائد اہلکار مامور ہیں۔ ڈولفن...
عابد چوہدری: یومِ عاشورہ سے ایک روز قبل یعنی 9 محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ذوالجناح کے مرکزی جلوس کے دوران تفصیلی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے. اسلام پورہ تا خیمہ سادات جلوس کے لیے تمام ٹریفک انتظامات ایس ایس پی ٹریفک سٹی زون نوید ارشاد کی نگرانی میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 2 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز، 300 وارڈنز اور 12 ٹریفک ریسپانس یونٹ (TRU) کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری سٹی ٹریفک آفیسر (CTO) لاہور کے مطابق پانڈو سٹریٹ (ساندہ روڈ کی طرف سے), چوک ساندہ خورد سے حیدر روڈ، نیلی بار کی طرف,...
پنجاب بھر میں 9 محرم کو سکیورٹی ہائی الرٹ، 1 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات moharram security WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق خطے کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آج صوبے بھر میں 1689 عزاداری جلوس اور 3895 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ ان کی سیکیورٹی کے لیے ایک لاکھ سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس...
9ویں محرم الحرام کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مرکزی جلوس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوس کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق جی سکس کے علاقے سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک پولیس سمیت 3 ہزار افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کو تھری لئیر پروٹیکشن فراہم کی جائے گی اور سیف سٹی کیمروں اور موبائل کنٹرول رومز سے مسلسل نگرانی...
سٹی42: 9 محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ ملک بھر میں 9 ویں محرم الحرام کے جلوس آج عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے۔آج صوبے بھر میں 1689 جلوس اور 3895 مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ لاہور میں 79 جلوس اور 378 مجالس برآمد و منعقد ہو رہی ہیں،جس میں 10 ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ 30 ہزار کمیونٹی رضا کار پولیس کی معاونت کر رہے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ...
کراچی میں جلوس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر پولیس، رینجرز اور رضا کاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے، جلوس کے روٹ پر نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی فعال کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے موقع پر عزاداری کے سلسلے میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جلوس کی گزرگاہوں پر دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی ہیں، جلوس میں شریک عزادار ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کریں گے۔ لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ...
---فائل فوٹوز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے اکتوبر 2024ء میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ حماد اظہر اور شہباز رانا عدالت سے مسلسل غیر حاضر...
محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے مکمل اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں مرکزی یوم عاشور کا جلوس حسب روایت نثار حویلی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو...
ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے. معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ ...
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج (آٹھ محرم الحرام) نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی، جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ Post Views: 4
پشاور (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آٹھ محرم الحرام کے موقع پر عزاداری کے سلسلے میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور سے آج 18 چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، جبکہ اسلام آباد میں بھی مرکزی جلوس جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور سے روانہ ہوگا۔ آج نیوز کے مطابق پشاور شہر میں آج آٹھ محرم الحرام کے سلسلے میں 18 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے۔ جلوسوں کے روایتی راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں کی نگرانی جدید ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ پولیس کے مطابق پہلا جلوس امام گاہ سید نجف علی...
چلاس کے قریب واقع بونر بیس کیمپ میں ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے بیس کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کلارا کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور وہ 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ 16 جون کو انہوں نے بونر بیس کیمپ کی طرف روانگی اختیار کی، اور 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی۔ پولیس کے مطابق، کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران کلارا کی آکسیجن گیس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام آر ایم آئی ہسپتال میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان، دیگر ٹریفک حکام اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے ذریعے ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام جیسے اہم مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
لانڈھی یونس مل کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مین کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 43 سالہ شمس الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ بس کی ٹکر پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں انویسٹی گیشن پولیس نے داماد کو زندہ جلانے کے الزام میں سسر اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق سعید آباد کے علاقے سیکٹر نائن بی میں آرتھر مسیح نامی شخص کو آگ لگا کر شدید زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 276 سال 2025 بجرم دفعہ 302 چونتیس کے تحت مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کیا تھا جس میں مدعیہ نے پولیس کو بیان دیا...
چارسدہ: خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ سٹی پولیس اور سی ٹی ڈی مردان ریجن نے مشترکہ کارروائی کے دوران غنی خان روڈ پر پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے مطلوب ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری اسماعیل اور حمزہ ساکنان کچے کونر تحصیل درگئی میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آئے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت دہشت گردی کی کارروائی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر سی ٹی ڈی کے ہمراہ علاقے ڈھب بانڈہ میں ناکہ بندی کی اور اسی دوران دو مشکوک موٹر...
لاہور: تحریک انصاف کی متحرک خاتون کارکن صنم جاوید کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل صنم جاوید کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔ آخرکار صنم جاوید کو رہا کر دیا گیا pic.twitter.com/ShaqJLeKvz — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) July 2, 2025 یاد رہے کہ صنم جاوید کو ان کے شوہر پروفیسر عتیق کے ہمراہ 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی عدالتی سماعت کے بعد جیل سے باہر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا ،کا¶نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حیدرآباد نے قاسم آباد میں نسیم نگر تھانے کی حدود سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا، سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق پولیس نے حیدرآباد میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے سندھ ریولوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں سارنگ عرف سہیل میرانی، مہران میرانی اور ہالار چانگ کو قاسم آباد شورو گوٹھ سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیار شدہ خودساختہ بم، تین ہینڈ گرنیڈ، پستول اور ٹارگٹ لسٹ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس سندھ میں سال 2023 کے دوران ضلع جامشورو میں پولیس کانسٹیبل کی 56 خالی آسامیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے سجاد علی، شہباز خان اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر امیدواروں کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی جانب سے ضلع جامشورو میں اعلان کردہ پولیس کانسٹیبل کی 56 خالی نشستوں پر بھرتی کے لیے ہم 490 امیدواروں کا تقرر کیا اور ٹیسٹ اور انٹرویو بھی لیا گیا جن میں سے 33 امیدواروں کو ملازمت کے آرڈر جاری کیے گئے جب کہ 22 امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا جنہیں ابھی تک ملازمت کے آرڈر...
ویب ڈیسک: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا آغاز منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال...
کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ آج بھی کراچی میں ایک نوجوان ٹینکر سے کچلے جانے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریامنگھوپیرروڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے ایک اورموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے واٹرٹینکرکو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیورکوگرفتارکرلیا۔ منگل کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا منگھو پیر روڈ پر پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کےلیے ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 21 سالہ امیر معاویہ ولد محمد درویش خان...
—فائل فوٹو ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور آئی ڈی دھماکوں میں ملوث تھے، جن سے دو اے کے47 رائفلز، 4 ہینڈ گرنیڈ، 6 میگزین، 150 کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
— فائل فوٹو صوبہ پنجاب میں محرم الحرام کے مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس نے سخت انتظامات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق پنجاب میں 37 ہزار 500 سے زائد اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں، لاہور میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں آج 547 عزاداری جلوس، 3804 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔ لاہور میں 42 عزاداری جلوس برآمد، 410 مجالس منعقد ہو رہی ہیں۔پولیس کے مطابق پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات میں 19 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار معاونت فراہم کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،...
سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔...
عابد چودھری: لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کانسٹیبل شبیر احمد کی17ویں برسی پرپولیس گارڈ نےقبر پر حاضری دی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی۔ پولیس کے دستے نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،شبیر احمدیکم جولائی2008ء میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی کے دوران شہید ہوئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے محکمہ پولیس کی شان ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
عبدالقیوم وزیر: لکی مروت میں واقعہ لونگ خیل سڑک پر گل باز دھقان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لونگ خیل روڈ، گل باز دھقان کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناء اللہ دونوں اہلکار موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کیلئے تاجہ زئی اڈہ جا رہے تھے جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ مسلح حملہ آور ان کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئےپولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی یاد رہے کہ لکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے جعلساز کو پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلیں، گرفتار جعلساز خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے، لوگوں سے لوٹ مار میں ملوث تھا۔ لطیف آباد بی سیکشن پولیس نے دانش اقبال نامی جعلساز سمیت پانچ پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو عدد پستول، دو کلاشنکوف نما رائفل، ایک رپیٹر، ایک ایم پی فائیو رائفل برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شکایت ملی تھی کہ لطیف آبا دمیں ایک جعلساز جو خود کو ایک حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا ہے شہریوں کو سرکاری نوکریوں اور دیگر مقاصد کا جھانسہ دے کر لوٹتا ہے، اسے گرفتار کرکے...
گورنر سندھ نے کہا کہ طلباء نے پُرامن انداز میں عزاداری اور سبیل کا انتظام کیا تھا، جس پر اس قسم کی پولیس کارروائی نہایت افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر شہری کا آئینی حق ہے، جسے کسی صورت محدود یا پامال نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبد الحق کیمپس میں امامیہ طلباء کی جانب سے لگائی گئی سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مذہبی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ تعلیمی اداروں کے پرامن ماحول کو سبوتاژ کرنے کے...
— فائل فوٹو کراچی میں بلدیہ ٹاؤن، رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم سے ایک کار سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ، ٹاؤن رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ کراچی: لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحقبھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت حکمت اللّٰہ کے نام سے ہوئی...
آج صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں 17 ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔ چارمحرم الحرام کی مناسبت سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی سر انجام دے رہے ہیں، آج محرم الحرام پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں پولیس کانسٹیبل حاجی ولد جمن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل حاجی تھانہ سرسید کی حدود میں رہائش پذیر تھا، اور 26 جون کو اس کی جلی ہوئی لاش نارتھ کراچی کے علاقے سے ملی تھی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی نمبر 7 میں ڈیری فارم کے باہر ایک شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واردات چند گھنٹے قبل پیش آئی، جس میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے ادھر ادھر گھومتا رہا، جب کہ اس کا مسلح ساتھی شہری کے قریب پہنچا اور اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے دوران ملزمان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا، لیکن فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واردات کے...
کراچی: بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے حکمت اللہ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔...
راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر میں اینٹی بیگرز اسکواڈ قائم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے یہ اقدام راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار سے ٹریفک متاثر ہونے پر کیا ہے اور بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی آئی) بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا ہے اور اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 16 مرد اور خواتین بھکاریوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے اور 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔ بینش فاطمہ نے...
معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...