Jasarat News:
2025-10-26@00:41:56 GMT

سکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 ملزمان کنٹینر چھین کر فرار

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک حیران کن اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںسکھن انویسٹی گیشن پولیس سے 8 مسلح افراد ٹریلر کنٹینراسلحے کے زور پر گودام سے لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ ضلع ملیر کے علاقے قاسم ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں سکھن انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹریلر کنٹینر برآمد کیا تھا۔ تاہم تھانے میں جگہ نہ ہونے کے باعث اسے قاسم ٹاؤن کے ایک گودام میں کھڑا کیا گیا تھا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی پولیس کا فون کالز پر بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر چھاپا

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالدار اور لوگوں کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نےبوٹ بیسن سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گلستان جوہر بلاک 14 میں کال سینٹر پرچھاپہ مارکر 12 لیپ ٹاپ برآمد لیے، برآمد لیپ ٹاپ میں اسپوفنگ کے ذریعے پاکستان اور بیرون ملک مالداراورلوگون کو کالز کرکے ڈرا دھمکاکر اور بلیک میل کرکے بھتہ طلب کیا جا رہا تھا۔

ایس آئی یوپولیس نے بتایا کہ 8 اگست 2025 کو ٹیپوسلطان تھانے کی حدود سےتاجرکواغوا کرکے حبس بیجا میں رکھا گیا اور 5 کروڑروپے دینے کے وعدے پراس کا رہائی دی گئی اوربعدازاں ملزمان نے مختلف اوقات پر 80 لاکھ روپے بھتہ کی مد میں وصول کئے واقعے کامقدمہ 13 اگست کوٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا۔

بعدازاں مقدمے کی تفتیش ایس آئی یوکومنقل ہوئی ،20 اکتوبر 2025 کو بوٹ بیسن پولیس نے 2 ملزمان طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسرصدیقی اورمبشرگل کوگرفتارکیا گیا۔

گرفتارملزم طلال افسرنے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اس کا ساتھی اسپوفنگ سافٹ ویئرکے ذریعے بھتہ طلب کرتے ہیں۔

ملزم نے بتایاکہ ان دنوں جعلی بنائے ہوئےکال سینٹروں کا بزنس صحیح  نہیں چل رہا جس کہ وجہ سے فیلڈ میں نئی جدت لیکر ائے ہیں جس میں اسپوفنگ ساف ویئر کو استعمال کرتے ہوئے کالزسینٹر سے ہی مختلف لوگوں کو کالز کی جاتی ہے جس میں کسی بھی نمبرپرکال کرنے سے پہلے اپنی مرضی نا نمبرلگاتے ہیں تو جب کالر کو کال موصول ہو گئی تو وہی نمبر اسکرین پر نظر آئے گا جوہم نے لگایا ہوتا ہے چونکہ اس میں انٹرنیٹ استعمال ہوتا ہے جس کی ان کی معلومات کے مطابق کوئی بھی ادارہ ٹریس نہیں کرسکتا۔

ایس آئی یو پولیس نے کے مطابق ملزم کی نشنادہی پرگلستان جوہربلاک 14 میں کال سینٹر چھاپہ مارا گیا جہاں پرملزمان ، مالک طلحہ ،حفیظ اورمعظم پولیس کو آتا دیکھ کر فرارہوگئے۔

پولیس نے کال سینٹر سے 12 لیپ ٹاپ برآمد کرلیے،پولیس کے مطابق گرفتارملزم کےاثردوستوں میں شاہ میر،رحمان باجوہ ، ہنی بھائی ،مگسی ،دھکن ،زبیر،اسد ،سعود اورفرازنیوکراچی والا شامل ہے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکے عدم گرفتار ساتھیوں وملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ناظم علاقہ جماعت اسلامی لانڈھی غربی محمد کاشف کی والدہ کے انتقال پر شعبہ روزگار کے ناظم شکیل احمد اور این ایل ایف کے سیکرٹری قاسم جمال تعزیت کے موقع پر مرحومہ کے ایصال کے لئے دعا کر رہے ہیں
  • کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ، کارروائی کے دوران تین ملزمان ہلاک
  • سرگودھا: درجنوں افراد کا زمیندار کے گھر پر دھاوا، خواتین پر تشدد، ملزمان گھر سے لوٹ مار کر کے فرار
  • بنگلادیش‘ گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں میں مزید اضافہ
  • لاہور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر شہری کو قتل کردیا
  • اسلام آباد: فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
  • فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی
  • کراچی پولیس کا فون کالز پر بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پر چھاپا
  • ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری