کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہونے والی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع کی جانب روانہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ خودکش دھماکا: لواحقین سے رقم لے کر لاشیں دینے کا انکشاف، حقیقت کیا ہے؟
آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ پہلے دھماکے کی اطلاع ملنے پر ایس پی آپریشنز اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔
دوسرا دھماکہ سڑک کنارے نصب بم سے کیا گیا، جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دھماکے میں ایس پی سمیت دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس فائرنگ کوئٹہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس فائرنگ کوئٹہ پولیس اہلکار ایس پی
پڑھیں:
راجستھان، مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک نہر میں ڈوب گیا، 2اہلکار ہلاک
راجستھان (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے ناقص جنگی معیار کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا۔ راجستھان میں معمول کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک نہر میں ڈوب گیا ۔ حادثات کی بڑھتی تعداد نے بھارت کی دفاعی صلاحیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے۔
حکام کے مطابق حادثہ ٹینک کے نہر پار کرنے کی مشق کے دوران پیش آیا ۔ جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کی مشق کے دوران ٹینک بہہ جانے سے پانچ اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔ اسی طرح اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔