لاہور: آسٹریلوی نژاد پاکستانی شہری پر مبینہ پولیس تشدد
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور پولیس کی جانب سے ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، شہری کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ 24 اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں تین کانسٹیبلوں نے اُسے روکا اور تشدد شروع کر دیا۔
ڈرضواست گزار کے مطابق پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تمہیں رکنے کا اشارہ کیا تھا تم کیوں نہیں رکے۔
شہری کا موقف ہے کہ مارپیٹ سے اس کا چہرہ لہولہان جبکہ ہاتھ اور ٹانگیں زخمی ہوگئیں۔
پولیس اہلکار اسے تھانہ بھاٹی گیٹ لے گئے، جہاں موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لیں۔
بھانجی اور اس کے شوہر نے تھانے پہنچ کر خلاصی کرائی، پولیس اہلکاروں نے گاڑی سےتین ہزار آسٹریلوی ڈالر بھی چُرا لیے، ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ