مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ عوام کو گھر کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
CM Maryam Nawaz Sharif inspected the Mobile Police Station and Licensing Unit, interacted with the staff, reviewed its operations, and directed them to serve the public with empathy, efficiency, and respect.
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2025
موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی بار ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جب کہ شہری یہاں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں اور موقع پر موجود عملے سے ان کی ذمہ داریوں اور ورکنگ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
وزیراعلیٰ نے موبائل یونٹس کے اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردی پر مبنی رویہ اپنائیں تاکہ عوامی خدمت کے اس نئے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہو۔
موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر، تجدید شدہ، انٹرنیشنل اور خواتین کے لیے خصوصی لائسنسنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ شہری ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ مختلف پولیس خدمات سے بھی یہیں فائدہ اٹھا سکیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ یہ موبائل یونٹس گرلز ایجوکیشن سینٹرز اور ورکنگ ویمن کو بھی اپنی خدمات فراہم کریں گے، تاکہ خواتین کو سہولت اور تحفظ دونوں میسر ہوں۔
بریفنگ کے دوران افسران نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ پنجاب بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹس مختلف اضلاع میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر سات پنک موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ بھی قائم کیے گئے ہیں، جن میں صرف خواتین پولیس اہلکار خدمات انجام دیں گی تاکہ خواتین کو مزید سہولت اور اطمینان فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے سیلاب بحالی پروگرام کا افتتاح کردیا، ایک روز میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ ان یونٹس کی آمدورفت کے لیے ایک باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ عوام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے کہ موبائل پولیس اسٹیشن ان کے علاقے میں کب دستیاب ہوگا۔
یہ منصوبہ پنجاب حکومت کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت عوامی خدمات میں جدت، شفافیت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جدید سہولیات سنگ میل مریم نواز موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جدید سہولیات سنگ میل مریم نواز موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔