Jasarat News:
2025-12-04@16:49:53 GMT

پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251020-08-15
لاہور (آن لائن) ریونیو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں اسپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔پی آر اے اسپیشل یونٹ میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹ، لیگل ایکسپرٹ اور ڈیٹا اینا لیس شامل ہوں گے۔پنجاب ریونیواتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ آفیسرز کی بھرتی کی اصولی منظوری دی۔ پنجاب ریونیواتھارٹی نے دائرہ کار 30 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع تک ریونیواتھارٹی کی توسیع کے لیے 30اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ اضلاع میں ریونیواتھارٹی سے متعلق اضافی ذمے داریاں اے ڈی سی جی کو تفویض کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹر زشامل کرنے کا جائزہ لیاگیا۔ٹیکس دہندگان کے لیے پی آر اے نے سہولت ایپ متعارف کر ادی۔وزیراعلیٰ مریم نوانے کہاکہ ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو پریشان نہ کیا جائے،نئے سیکٹر متعارف کرائے جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیکس ریونیو میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیر صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی جی پی آر اے معظم علی سپرا نے ٹیکس اہداف اور نئے سیکٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پنجاب ریونیو کے لیے

پڑھیں:

صفائی نہ کرنے والوں پرجرمانے، مریم نوازکا کوڑے سے توانائی بنانے کا جامع پلان طلب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بڑے فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صفائی کا اتنا بڑا اور مربوط نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سطح کا نظام برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا لیکن ہم نے صفر سے آغاز کیا اور آج اس منصوبے میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔کمرشل علاقوں اور سڑکوں پر کوڑا پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جبکہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو مرحلہ وارماحول دوست الیکٹرک وہیکلزمیں تبدیل کیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو شہریوں کی جانب سے جو مثبت فیڈ بیک مل رہا ہے وہ حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کے تحت شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی صفائی کے یکساں معیار کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ پنجاب کو جدید، صحت مند اورصاف ترین صوبہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • صفائی نہ کرنے والوں پرجرمانے، مریم نوازکا کوڑے سے توانائی بنانے کا جامع پلان طلب
  • پنجاب، بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی قائم
  • مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرلیا
  • ڈرائیونگ کی عمر 16 سال مقرر، ای چالان سسٹم مزید سخت کرنے کا فیصلہ
  • یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ ادا کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • ٹیکس شعبے میں اصلاحات: نجی سیکٹر کی تجاویز پر غور کیلئے کمیٹی قائم
  • پنجاب: غیر قانونی مائننگ روکنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • پنجاب حکومت کی طرف سے قائم ملک کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول میں داخلے شروع