ویب ڈیسک :موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

 موبائل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کے لیے ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

 اس جدید یونٹ میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور ویمن لائسنسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے حوالے کیں اور اسٹاف کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت دی۔

 وزیراعلیٰ نے منصوبے کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اور کہا کہ یہ اقدام عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس اور لائسنسنگ خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

 حکام کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز گرلز ایجوکیشن سینٹرز، ورکنگ ویمن اور دور دراز علاقوں میں بھی خدمات فراہم کریں گے، جس سے عوام کو سہولت اور وقت کی بچت ہوگی۔

  

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: موبائل پولیس اسٹیشن

پڑھیں:

جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔

 پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے، یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے،  اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد کے لیے لڑیں گے تو جیت ہماری ہوگی،خیبر پختونخوا میں ہر حال میں امن بحال کریں گے، بند کمروں کے فیصلے اب مزید قبول نہیں۔

 سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں، جدید اسلحہ اور اینٹی ڈرون سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے،پولیس کو جدید ترین ٹیکنالوجی ہنگامی بنیادوں پر دی جا رہی ہے، وسائل کی کمی کو سیکیورٹی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، شہید سول سرونٹس کے اہل خانہ کے لیے خصوصی پالیسی بنائی جائے گی اور افسران کے معاملات میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی، مگر رزلٹ دینا ہوگا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ  کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کسی کو کوئی رعایت نہیں ہوگی،عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی گئی ہے، سرکاری افسران کی کارکردگی پرفارمنس انڈیکیٹرز سے ناپی جائے گی،ایمان، حوصلے اور عزم سے دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

 تقریب میں چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل آف پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، صوبائی محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران، پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی،اس موقع پر  پولیس اور سول انتظامیہ کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

 وزیراعلیٰ نے تقریب میں مزید کہا کہ بد قسمتی سے کچھ لوگوں کا کام سیاست میں نہیں مگر بھر بھی مداخلت کر رہے ہیں ۔ جن لوگوں کا کام انصاف دینا ہوتا ہے وہ نہیں دے پاتے جس سے چیزیں خراب ہوتی ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینا ہے، عوام کے لیے ہی فیصلہ سازی کرنی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  •  بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سندھ میں بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا۔
  • ٹریفک قوانین میں سختی، ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
  • بچوں کو اسمارٹ کارڈ،موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا فیصلہ
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خبر
  • جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم دھماکے میں 3 اہلکار شہید، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مذمت
  • پنجاب: بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس اجرا کا فیصلہ