data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-10
لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا۔ مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ پنجاب میں 16سال کے بچوں کو اسمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق کردار ادا کرنا چاہیے۔ قبل ازیں پنجاب میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے والے کم عمر بچے اور ٹریفک قوانین کے خلاف ورزیوں پر پولیس کی جانب سے کم عمر بچوں کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ انہیں حوالات میں بند کر کے اگلے روز ہتھکڑیاں لگا کر عدالتوں میں پیش کیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرنے، گرفتار کرنے اور ہتھکڑیاںلگانے سے روک دیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو غیر قانونی طور پر وکلا کے چیمبرز کو بھی سیل کرنے سے روک دیا گیا۔ جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کم عمر ڈرائیورز سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلائی جائے اور پہلے کم عمرموٹر سائیکل اورکار چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین خلاف ورزی بچوں کو

پڑھیں:

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز

 ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر میں  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی  پر کریک ڈاؤن   کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران  صوبے میں  63 ہزار  970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  کے چالان کیے گئے، اس  دوران  8 کروڑ   42  لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس  ترجمان کا کہنا ہے کہ  23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ  پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار  312  افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کم عمر بچوں کو سمارٹ کارڈ، موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر طلبہ کی گرفتار سے روک دیا
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی
  • مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز
  • پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان
  • ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے
  • پنجاب: ایک روز میں 64 ہزار چالان، 28 ہزار ہیلمٹ نہ پہننے پر کیے