وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور تجدید کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

وزیراعلی مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسران کے سپرد کیں۔

وزیراعلی مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت کی اور ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے موبائل پولیس اسٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے کی ہدایت کی۔

موبائل پولیس اسٹیشن میں لرنر، ریگولر لائسنس، تجدید، انٹرنیشنل لائسنس اور وویمن لائسنسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں ایف آئی آر کی رجسٹریشن بھی کرائی جا سکے گی۔

موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ میں گرلز ایجوکیشن مراکز اور ورکنگ وویمن کو سروسز فراہم کرے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں33 موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ مختلف اضلاع میں سروسز فراہم کریں گے۔

وزیراعلی کی ہدایت پر 7پنک موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ بھی تیار کئے گئے ہیں جہاں خواتین کی سہولت کیلئے وویمن پولیس اسٹاف فرائض سرانجام دے گا۔

موبائل پولیس اسٹیشن کی آمد ورفت کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ عوام کو موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی آمدکی پیشگی اطلا ع ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا کل مینار پاکستان جلسہ لٹک گیا، انتظامیہ نے اجازت نہیں دی

لاہور:

پیپلز پارٹی لاہور کا 25 جولائی کو مینار پاکستان پر گرینڈ جلسے کا انعقاد کھٹائی میں پڑگیا، پولیس اور پی ایچ اے نے ضلع انتظامیہ کو منفی رپورٹ جمع کرادی، پولیس نے جلسے کے لیے پہنچی کرسیاں، جنریٹر اور ڈیکوریشن سے لدے ٹرک گیٹ پر روک دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے کل 25 جولائی کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس میں صدر زرداری، بلاول اور آصفہ بھٹو کو شرکت کرنی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ آج پولیس نے جلسہ گاہ آئے سامان سے لدے ٹرک باہر ہی روک دیے، پولیس اور پی ایچ اے نے ضلعی انتظامیہ کو منفی رپورٹ جمع کرادی جس میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان فیملیز کا تفریحی مقام  ہے یہاں مناسب نہیں، جلسے سیکیورٹی خدشات ہیں۔ اسی طرح پی ایچ اے نے جلسے کے لیے زر ضمانت کے طور پر 60 لاکھ روپے مانگ لیے، جلسے کی اجازت کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس تک نہیں بلایا، جلسے کی اجازت ڈی سی لاہور سے مشروط ہے۔ پی ایچ اے نے مینار پاکستان پارک متاثر ہونے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کی تجویز دی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما درخواست گزار فیصل میر نے کہا تھا کہ جلسے میں صدر زرداری، بلاول اور آصفہ بھٹو شرکت کریں گے، 25جولائی کو رات 8 سے صبح 4 بجے تک جلسے کی اجازت دی جائے، جلسے میں پی پی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب سامان روکے جانے پر مینار پاکستان کے باہر میڈیا سے بات چیت میں فیصل میر نے کہا کہ لاہور کی انتظامیہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے اجازت کے باوجود پیپلز پارٹی کے جلسے کو روکنے کا کوشش کر رہی ہے، اس وقت جلسے میں لے جانے والی کر سیوں، لائٹس، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان کو مینار پاکستان کے گیٹ پر روک لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی تمام رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان پر ہی کنوینشن منعقد کرے گی۔

فیصل میر نے کہا کہ اس وقت پولیس جلسہ گاہ میں کام کرنے والے ورکرز کے شناختی کارڈ اور فون نمبرز لے کر انہیں کام کرنے سے روک رہی ہے، لاہور کی انتظامیہ اپنے آپ وزیراعلی مریم نواز سے سے طاقتور ہونے کا تاثر دے رہی ہے، کل مجھے وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری صاحب نے خود کہا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے آپ کو جلسے کی اجازت ہے،  وزیراعلی پنجاب سے گزارش ہے کہ اپنے اختیارات استعمال کریں، وزیراعلی پنجاب فورا انتظامیہ کو ہدایت جاری کریں کہ پیپلز پارٹی کے کنوینشن میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں، پیپلز پارٹی کنونشن کرنے کے جمہوری حق سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا کل مینار پاکستان جلسہ لٹک گیا، انتظامیہ نے اجازت نہیں دی
  • میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے آزاد کشمیر میں شیر آچکا، مریم نواز
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم