کراچی؛ انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کا سرغنہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کراچی:
کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا جبکہ دو ساتھی خواتین پہلے ہی گرفتار ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول کی مدد سے ماسی گینگ کے سرغنہ عمران ولد عباس علی کو گرفتار کرلیا، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا اور اتوار کو ملزم کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی انویسٹی گیشن بن قاسم شاہنواز میمن نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے تھے، انٹرپول نے ملزم عمران کو سعودی عرب میں گرفتار کیا تھا جہاں سعودی قوانین کے ذریعے سے 9 ماہ کی سزا بھی ہوئی اور اتوار کو ملزم عمران کو انٹرپول نے اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے حوالے کیا جس کے بعد ملزم کو بن قاسم انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عمران کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ماسیوں کا گینگ چلاتا ہے، خواتین ماسیاں پہلے گھروں میں کام حاصل کرکے سونا اور کیش چوری کرتی تھیں اور ملزم عمران ماسیوں کو ٹرانسپورٹ سروس سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا تھا۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کی ساتھی خواتین درخشاں اور اسٹیل ٹاؤن میں وارداتوں میں ملوث تھیں، گرفتار ملزم چوری کے پیسوں سے آزاد ویزا حاصل کرکے سعودی عرب چلا گیا تھا جبکہ گرفتار ملزم کی ساتھی ماسیوں نے درخشاں میں سیاسی جماعت کی رہنما سعدیہ جاوید کے گھر میں بھی چوری کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے گینگ کی دو خواتین ماسیاں شاہدہ اور گلاب زادی پہلے گرفتار ہو چکی ہیں، گرفتار ملزم کے خلاف صوبہ پنجاب میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں اور گرفتار ملزم صوبہ پنجاب پولیس کو بھی مطلوب ہے۔ گرفتار ملزم کو ملیر کورٹ میں پیش کرکے اس کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان گرفتار ملزم بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دیے
’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے۔
پولیس کے مطابق ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔
مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں، گرفتار ملزم کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ عدیل احمد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 7 بجے کے بعد واقعے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا، تفتیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ بیروزگاری سے تنگ آکر دونوں بچیوں کو قتل کیا۔