سٹی 42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے سرگودھا کا دورہ کیا ، پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آرپی او سرگودھا نے بریفنگ میں کاہ سیف سٹی کیمروں سے سرگودھا میں جرائم میں 21 فیصد کمی آئی ، آئی جی پنجاب کی مانیٹرنگ مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور زیر تعمیر ٹریفک و ڈی پی او دفاتر کا کام تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا کادورہ کیا۔ اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان، ڈی پی او صہیب اشرف، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سمیت دیگر سینئر پولیس افسر موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے اپنے دورے کے دوران سیف سٹی سرگودھا، آر پی او آفس، پولیس خدمت مرکز، زیر تعمیر ٹریفک اور ڈی پی او دفاتر کا معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

بہار الیکشن پر اثرانداز ہونے کیلئے بھارتی فوجی مشقیں، پاکستان ہمہ وقت تیار

 آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے آئی جی پنجاب کو سیف سٹی سرگودھا کی کارکردگی اور جرائم کی سرکوبی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او سرگودھا نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر میں جرائم کی شرح میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو سیف سٹی سرگودھا کے وزٹ کروائے جائیں تاکہ وہ سیف سٹی  کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ ہو سکیں۔ 

انڈیا ویمن آسٹریلیا ویمن کو روند کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں

 آئی جی پنجاب نے آر پی او آفس سرگودھا کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا، ریکارڈ کا جائزہ لیا اور عملے سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پولیس خدمت مرکز سرگودھا میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا اور عوامی سہولت کے لیے مزید بہتری کی ہدایت جاری کی۔دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے زیر تعمیر ٹریفک دفاتر اور ڈی پی او آفس کے کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ایوان صدر میں وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات ؛ آزاد کشمیر حکومت سازی پر گفتگو

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پولیس خدمت مرکز کا جائزہ ڈی پی او آر پی او سیف سٹی

پڑھیں:

ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کا سیف سٹیزن پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر ماتلی نے ڈی ایس پی آفس ماتلی میں قائم “سیف سٹیز ماتلی” پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر مقامی کمیونٹی کے بھرپور تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا مقصد شہر میں امن و امان کو مستحکم بنانا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔دورے کے موقع پر ڈی ایس پی فرید جٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ “سیف سٹیز ماتلی” کے تحت شہر کے اہم مقامات، بازاروں، داخلی و خارجی راستوں، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اطراف جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کی مانیٹرنگ پولیس کنٹرول روم سے چوبیس گھنٹے کی جاتی ہے۔ڈی ایس پی فرید جٹ نے کہا کہ اس جدید مانیٹرنگ نظام کی بدولت ماتلی میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ پولیس کو مختلف کارروائیوں میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عوامی تعاون کا مظہر ہے، جس میں شہریوں، تاجروں اور سماجی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی نے کہا کہ “سیف سٹیز ماتلی” جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن و امان برقرار رکھنے کا ایک کامیاب ماڈل ہے، جسے دیگر علاقوں میں بھی فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس منصوبے کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے مرحلے میں ماتلی کے مضافاتی علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر بھی جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ماتلی میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور پولیس و انتظامیہ قریبی رابطے کے ساتھ شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • آئی جی پنجاب کا سرگودھا کا دورہ; پولیس خدمت مرکز اور سیف سٹی پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
  • پنجاب کے ترقیاتی بجٹ پر پہلی سماہی جائزہ رپورٹ جاری
  • ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کا سیف سٹیزن پروجیکٹ کا تفصیلی دورہ
  • ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیدیا
  • جماعت اسلامی ہند وفد کا بریلی کے بلڈوزر متاثرہ علاقوں کا دورہ، زمینی حالات کا جائزہ لیا گیا
  • کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
  • ایم این اے حمید حسین کا سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم کیمپ کا دورہ
  • مریم نواز کی امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  •  وفاقی وزیرداخلہ کا گوجرانوالہ  میں نادرا سنٹر کا دورہ ،شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ