وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق لگاتار چوتھا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جہاں پنجاب کی سرزمین سے اسلحہ اور اسمگلنگ کلچر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

سَرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 متعارف کرایا جائے گا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سَرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 کو نافذِ عام کیا جائے گا۔ اس ایکٹ کو 3 مراحل میں لاگو کیا جائے گا اور اس کا بنیادی مقصد غیر قانونی اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس کیا جائے اور جس حد تک ممکن ہو اسلحہ کی تلفی کو یقینی بنایا جائے۔

لائسنسز کی مکمل جانچ پڑتال اور سخت سکرُوٹنی

پنجاب حکومت نے اعلان کیا کہ صوبے بھر میں موجود 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسرِ نو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کی جائے گی۔ اس عمل میں لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق شامل ہوگی۔

پنجاب حکومت وفاقی فہرستوں کی بھی چھان بین کرے گی اور وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی جانچ کے لیے وفاق سے رابطہ کرے گی۔

فیصلے کے مطابق آئندہ صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سیکیورٹی گارڈز کو ہی اسلحہ رکھنے کی اجازت رہے گی۔

نجی سیکیورٹی کا ریگولیشن اور سروسز میں شمولیت

حکومت نے فیصلہ کیا کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو رجسٹر کیا جائے گا اور ان کے لیے باقاعدہ ضوابط وضع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کانسٹیبل نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے، ویڈیو وائرل

نجی سیکیورٹی گارڈز کو پنجاب پولیس کی ہیلپ لائن 15 کے ذریعے منسلک کیا جائے گا تاکہ کوآرڈینیشن اور فوری رسپانس ممکن ہو۔

ڈرون پولیسنگ اور انسٹنٹ پولیسنگ نظام کا نفاذ

امن و امان بہتر بنانے کے ایک اہم اقدام کے طور پر لاہور میں کرائم سین پر فوری رسائی کے لیے ڈرون پولیسنگ کا پائلٹ پراجیکٹ جلد شروع کیا جائے گا۔

اس نظام کا مقصد کسی بھی جرم یا ہنگامی صورتحال پر فوری، منظم اور ڈیجیٹل ردِعمل کو ممکن بنانا ہے، جیسے ہی جرم کی اطلاع ملے گی پولیس ڈرون کرائم سین پر پہنچ جائے گا تاکہ مجرم کی فوراً ٹریکنگ اور شواہد محفوظ کیے جا سکیں۔

بعد ازاں اس ڈرون پولیسنگ نظام کو پورے صوبے میں توسیع دی جائے گی۔ اسی سلسلے میں پنجاب پولیس میں انسٹنٹ پولیسنگ کے لیے سٹینڈرڈ سیکشن بھی قائم کیا جائے گا۔

اسلحہ اسکینرز، سخت سزائیں اور فیس میں اضافہ

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب کے 14 اہم داخلی و خارجی مقامات پر جدید اسلحہ اسکینرز نصب کیے جائیں گے۔ اسلحہ کی اسمگلنگ کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے جائیں گے اور اس جرم کی سزا 14 سال قید مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

اس کے علاوہ اسلحہ لائسنس فیس میں سالانہ 100 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی تاکہ اسلحہ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔

نفاذ، نگرانی اور آئندہ لائحہ عمل

وزیرِ اعلیٰ نے اجلاس کے بعد واضح کیا کہ صوبائی حکومت اس پالیسی کے نفاذ کے لیے تمام انتظامی، مالی اور عملی اقدامات کرے گی۔

متعلقہ محکمے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ضلعی انتظامیہ مل کر تین سطحی نفاذی میکنزم پر کام کریں گے تاکہ لائسنس کی تصدیق، اسلحہ کی واپسی، ڈرون نگرانی اور اسکینرز کی تنصیب بروقت ممکن بنائی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلحہ اسکینرز پنجاب پولیس ڈرون پولیسنگ مریم نواز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلحہ اسکینرز پنجاب پولیس ڈرون پولیسنگ مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب میں سیف سٹی پروگرام کے آغاز پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کا اہم پیغام

پنجاب میں جرائم پر قابو پانے کے لیے سیف سٹی پروگرام آج سے 27 اضلاع میں شروع کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ پنجاب میں جرائم تقریباً 70 فیصد کم ہو گئے ہیں اور سی سی ڈی کی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے مقررہ وقت کے اندر اپنے ہتھیار جمع کروائیں، ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈیڈ لائن کے بعد کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔
سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ جن کی دشمنیاں ہیں وہ یا تو صلح کرلیں یا دبئی چلے جائیں۔ مزید برآں، انہوں نے واضح کیا کہ جن کا کرائم ریکارڈ صاف ہے وہ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھ سکتے ہیں، لیکن کسی کو بھی اسلحہ دکھانے یا نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ اقدامات صوبے میںامن و امان کو مضبوط کرنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں سیف سٹی پروگرام کے آغاز پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کا اہم پیغام
  • پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کی از سر نوجانچ کا فیصلہ
  • پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے ہیں، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور
  • جامعات ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پُرامن اور شفاف انعقاد کیلئے انتظامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر تاج
  • ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان
  • کچھ دیر میں ٹی ایل پی پر پابندی لگ جائے گی: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ، انتہا پسندی اور ڈالا کلچر کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، عظمیٰ بخاری
  • اسلام آباد: نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ریپ میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز