نامعلوم عسکریت پسندوں کا بکاخیل پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کاروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے ۔دو سری جانب علاقہ طور ککی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی موادکا دھماکہ ہوا تاہم کویی جانی نقصان نہیں  ہوا ،حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او سلیم عباس کولاچی نے کہا کہ پولیس دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی؛ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب نامعلوم شخص کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا

کراچی:

منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ پارسی محلہ ڈگری کالج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت 50 سالہ محمد سلیم کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ وہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل گیا تھا، جبکہ محلے میں اس کا کسی سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف کرانا چاہتے ہیں جب کہ  پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودآباد میں چور یوسی چیئرمین کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر لے کر فرار
  • بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی؛ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب نامعلوم شخص کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا
  • بنوں میں پولیس گاڑی پر حملہ، شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر، 2 اہلکاروں سمیت 4 شہید
  • بنوں میں فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • صدر آصف زرداری کا بنوں حملے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر فائرنگ سے  اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
  • بنوں میں گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شہید
  • بنوں: میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 3 ہلاک، 3 زخمی