پولینڈ میں ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ، کلیمنٹیانا نامی کدو نے میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سب سے وزنی کدو کے سالانہ مقابلے ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ کا انعقاد ہوا، جس میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے سب کو پیچھے چھوڑ کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ملک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست آئیووا کے کسان نے سب سے بڑا بینگن اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
یہ ریکارڈ شکن دیو ہیکل کدو، جس کا نام کلیمنٹیانا رکھا گیا ہے، کسان پرزیمیسلاف گروچالا نے تیار کیا۔ اس کامیابی پر انہیں 4 ہزار 500 پولش زلوٹی یعنی تقریباً ایک ہزار 235 امریکی ڈالرز کا انعام دیا گیا۔
Good seed, good soil, and good luck — the winner of a contest in Warsaw, Poland, shared their secret for how to grow the nation's heaviest pumpkin.
— DW News (@dwnews) October 21, 2025
کسان گروچالا کے مطابق اتنا بڑا کدو اگانے کے لیے معیاری بیج، زرخیز مٹی اور کچھ خوش قسمتی کا ہونا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین شخص کا ’کدو کی کشتی‘ بنا کر دریائے تموت میں ایک میل کا سفر
پولینڈ یورپی یونین کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں کدو کی پیداوار نمایاں ہے۔ ملک میں تقریباً 22 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کدو کی کاشت کی جاتی ہے، جبکہ اس کی برآمدات زیادہ تر جرمنی، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک کو کی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پمپکن پولینڈ کدو کلیمنٹیانا وارساذریعہ: WE News
پڑھیں:
جو قومیں اپنی ثقافت کو بھلا دیتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں، سردار عبدالرحیم
اپنے خصوصی پیغام میں رہنما فنکشنل لیگ نے کہا ہے کہ سندھ میں بہتر تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ سندھ میں کرپشن سے پاک عوام دوست حکومت ہونی چاہیئے کہ جو تعلیم کو تباہ و برباد کرنے کی جگہ تعلیم کو سندھ بھر میں فروغ دے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کلچرل ڈے کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا جانا چاہیئے، اس دن ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور پاکستان سندھ اور عوام کے لیئے خصوصی طور پر خوشحالی کے دعائیں مانگی جائیں، سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے جو ہمیشہ رہی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ اور ثقافت کو بھلا دیتی ہیں وہ دنیا اور صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں، سندھی معاشرہ کی خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنے بچوں کو، خاص طور پر اپنی بچیوں کو، تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، مگر بدقسمتی سے تعلیم موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بالکل نہی ہے، سندھ میں بہتر تعلیم کیلئے ضروری ہے کہ سندھ میں کرپشن سے پاک عوام دوست حکومت ہونی چاہیئے کہ جو تعلیم کو تباہ و برباد کرنے کی جگہ تعلیم کو سندھ بھر میں فروغ دے۔