WE News:
2025-12-06@22:44:28 GMT

تعلیم، برداشت اور شمولیت ہی ترقی کا راستہ ہیں، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

تعلیم، برداشت اور شمولیت ہی ترقی کا راستہ ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت صنفی مساوات کے فروغ اور نوجوانوں، خواتین و اقلیتوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل لرننگ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقی کے عمل میں تمام طبقات کی شمولیت ناگزیر ہے۔ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، سیکھنا ایک مسلسل عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم وہ طاقت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلتا ہے، اور نئی راہیں اور نئے خیالات سیکھنے سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔ وہ خود نفرت انگیز تقاریر کا نشانہ بن چکے ہیں اور ایسی تقاریر سے متاثر حملہ آور کی چلائی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: الزام تراشی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی کا احسن اقبال کے بیان پر ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے تعلیم ہی سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔ صبر، برداشت اور تحمل پر مبنی معاشرہ قائم کیے بغیر پائیدار جمہوریت ممکن نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ شہریوں کو صرف ووٹ ڈالنے تک محدود رکھنا اب ممکن نہیں، سوشل میڈیا نے ہر شہری کو باخبر اور باشعور بنا دیا ہے۔ پائیدار ترقی کے لیے زراعت، افرادی قوت، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور معدنیات کے شعبوں میں جدت لانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

ان کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، اور یہ آفات معاشرے کے کمزور طبقے کو مزید غربت میں دھکیل دیتی ہیں۔ حکومت نوجوانوں اور خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہی ہے۔ ’اڑان پاکستان پروگرام‘ کو اب کاغذ سے نکال کر عملی شکل دینا ہوگی۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم بااختیار پروگرام کے تحت ملک بھر میں 60 ہزار نوجوانوں کو وظائف دیے جا رہے ہیں، جن میں بلوچستان کے لیے 10 ہزار کا خصوصی کوٹہ مختص ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال اسلام آباد تعلیم، برداشت اور شمولیت نیشنل لرننگ ایونٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال اسلام آباد تعلیم برداشت اور شمولیت نیشنل لرننگ ایونٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا

اسلام آباد:

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ‏میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ‏ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زُمرے میں آتے ہیں۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ ‏جب تک میرا سیاسی باپ تھا وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زُمرے میں آگیا،‏یہ کِیا ہے تحریک انصاف نے منصوبے کے تحت انڈیا اور افغانستان سے مل کر، جو میں آپ کو بہت عرصے سے بتا رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏سیدھی اور آسان زبان میں ریاست نے دشمن، دہشت گرد اور ملک کو عدم استحکام پہنچنانے والوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہے اور سیدھی اور کلیئر زبان میں بتا دیا ہے کہ اب پاکستان اس کی ریاست اس کی فوج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بکواس برداشت نہیں کی جائے گی، ‏لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگا، ‏میں ان سیاسی گندی نالی کے کیڑوں سے پوچھتا ہوں کہ اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلوں کیا ہوا؟ کیا سیاسی ماں مرگئی ہے؟ کل سے آج کے دن تک؟

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ‏ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلئیر پیغام ہے، ‏یاد رہے میں نے کہا تھا بین، نااہلی، گورنر راج، غداری بکواس کرنے والے وی لاگرز، 9 مئی کے بھگوڑوں کا انجام میں نے یہ سب تسلسل سے آپ کو بہت پہلے بتا دیا تھا، امید ہے اب پتا چل گیا ہوگا، ‏پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تعلیم معاشرے کی سربلندی اور ترقی کا ذریعہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،احسن اقبال
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے نرمی برتی ہے، میں ہوتا تو اس سے بھی سخت الفاظ استعمال کرتا: احسن اقبال
  • ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی: فیصل واوڈا
  • ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا
  • احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز
  • برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا
  • برطانیہ، پاکستانی طلبا کے داخلوںپر پابندی؛ تعلیمی ویزے بند
  • ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی سروسز مزید مہنگی